رتن ٹاٹا کی اربوں کی جائیداد سے کس کو کتنا حصہ ملے گا؟ وصیت سامنے آگئی

M A Malik

Moderator
Staff member
Siasat.pk Web Desk
ratan-tata.jpg

آنجہانی بھارتی صنعت کاررتن ٹاٹا کی جائیداد میں کس کو کتنا حصہ ملے گا اور اتنی دولت کا وارث کون ہوگا؟ یہ ساری معلومات لیے رتن ٹاٹا کی وصیت سامنے آگئی ہے۔

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال کے کئی روز بعد ان کی وصیت سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رتن ٹاٹا نے وصیت میں 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی اپنی کو جائیداد اپنے بھائی، سوتیلی بہنوں اور اسٹاف ممبرز میں تقسیم کیا ہے۔

وصیت کے مطابق رتن ٹاٹا کے تمام باوقار ایوارڈز کو ٹاٹا سینٹرل آرکائیوز میں منتقل کر دیا جائے گا اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جائے گا۔
وصیت میں لکھا ہے کہ رتن ٹاٹا نے اپنے سب سے قریب رہنے والے ایگزیکٹیو اسسٹنٹ شنتانو نائیڈو کے کاروبار میں کی ہوئی سرمایہ کاری میں سے اپنا حصّہ تحفے کے طور پر چھوڑ دیا ہے اور شنتانو نائیڈو کو بیرونِ ملک تعلیم کے لیے دیا قرض بھی معاف کر دیا ہے۔

وصیت کے مطابق رتن ٹاٹا نے اپنے پالتو کتّوں ’جرمن شیفرڈ‘ اور ’ٹیٹو‘ کی دیکھ بھال کا بھی مکمل انتظام کیا ہے اور ان کی دیکھ بھال کی ذمے داری اپنے باورچی رجن شا کو دی ہے۔

رتن ٹاٹا نے وصیت میں اپنے 2 باورچیوں رجن شا اور صبیحہ کے لیے بھی جائیداد میں حصّہ رکھا ہے۔وصیت کے مطابق رتن ٹاٹا کی 20 سے 30 لگژری کاروں کے مجموعے کو خیراتی کاموں کے لیے نیلام کیا جائے گا یا پھر ٹاٹا گروپ کے میوزیم میں رکھا جائے گا۔
وصیت میں یہ بھی لکھا ہے کہ ٹاٹا گروپ کی ہولڈنگ کمپنی ٹاٹا سنز میں رتن ٹاٹا کے شیئرز رتن ٹاٹا انڈومنٹ فنڈ کو منتقل ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ معروف بھارتی صنعت کار اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا 9 اکتوبر کو 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
اویس ملک صاحب۔۔
پاکستانی قوم نا تین میں نا تیرہ میں۔۔
ایسی فضول پوسٹیں لگانے کا کیا مقصد؟؟
ایسی فضول پوسٹوں کے بھی پیسے ملتے ہیں؟؟
 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
شریف زرداری باجوہ اور عاسم یزید کو جوش دلا رہے کہ وہ بھی غیرت کھائیں اور جائدادیں غریبوں کو دیں
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اویس ملک صاحب۔۔
پاکستانی قوم نا تین میں نا تیرہ میں۔۔
ایسی فضول پوسٹیں لگانے کا کیا مقصد؟؟
ایسی فضول پوسٹوں کے بھی پیسے ملتے ہیں؟؟
یہ پوسٹ لگانے کے پیسے تو پتہ نہیں ملیں گے یا نہیں لیکن اسے اس پوسٹ کے بعد ٹاٹا کی جائیداد میں سے حصہ ملنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں
 

umer amin

Minister (2k+ posts)
Rqtan tata kay baad Pakistani pain pata aka nawaz sharif nay captain safdar ko apni kuri ki chuut kay ilawa sab jaidad say aqq ker diya.
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
اوہ وڑ گئے بھئی۔۔

یہ پوسٹ لگانے کے پیسے تو پتہ نہیں ملیں گے یا نہیں لیکن اسے اس پوسٹ کے بعد ٹاٹا کی جائیداد میں سے حصہ ملنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Can't you understand a joke? Grow up kiddo.
Yar i know its a joke but something like this comes out coz we have this mindset as a society. Whenever we see somebody well off we think he owes us something and expect him to lend us money which we never wanna pay back whether it’s in our family, friends or at work. This goes up to the government level who do this at the international level.
 

Back
Top