کمسن بچے سے زیادتی، پیٹ میں پریشر پمپ سے ہوا بھر کر قتل کرنیوالاملزم گرفتار

15jaisksjjhatkarikjsjd.png

صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیادتی کے بعد پیٹ میں پریشر پمپ سے ہوا بھر کر کمسن بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں بدفعلی کرنے کے بعد پیٹ میں پریشر پمپ سے ہوا بھر کر 15 سالہ بچے حسن علی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کمسن بچہ حسن علی کاہنہ میں ایک ڈائی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جس کے پیٹ میں پریشر پمپ سے ہوا بھر کر قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے کے بعد قتل ہونے والے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا جس میں سے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مقتول کے بے روزگار تھے اور گھر چلانے کے لیے اپنے بیٹے 15 سالہ حسن علی کو کاہنہ میں واقع ایک ڈائی فیکٹری میں ملازمت پر رکھوایا تھا جہاں دیگر فیکٹری ملازمین نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کمسن بچے سے زیادتی کرنے کے بعد اس کے پیٹ میں پریشر پائپ کے ذریعے ہوا بھر دی جس سے اس کا معدہ پھٹ گیا اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی بیروزگار تھا اور اب بیٹے کی موت کے بعد کندھوں پر بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے۔
 

rizhussain44

MPA (400+ posts)
Is kuttay ki shakal dikhao aur is kay khandan aur palny walon ko bhi zaleel karo jin kay ghar ki paidawar itni ghatya hai
 

Back
Top