35 سالہ تعلق ختم،فردوس جمال کی اہلیہ نے خلع لے لی،بیٹے کا انکشاف

12firdousjamaldivroece.png

پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری معروف اداکار فردوس جمال کے صاحبزادے کی طرف سے ان کے خاندان چھوڑنے کے بیان کے بعد اب اپنی والدی کی طرف سے طلاق لیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ فردوس جمال کے صاحبزادے کا یہ ویڈیو بیان ان کے چند دن پہلے یوٹیوب و ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر عنبرین فاطمہ کو انٹرویو دینے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں فردوس جمال نے بتایا تھا کہ وہ اپنے خاندان کو چھوڑ کر تنہائی میں چلے گئے ہیں۔

فردوس جمال نے اپنے انٹرویو میں اپنے خاندان کے حوالے سے بہت سی باتیں کی تھیں جس کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ فردوس نے ایک ویڈیو بنا کر عوام کے سامنے کہانی کا دوسرا رخ پیش کرتے ہوئے والدہ کے طلاق لینے کا انکشاف کیا ہے۔ حمزہ فردوس نے کہا میں یہ ویڈیو انتہائی تکلیف میں بنا رہا ہوں، کاش کہ مجھے یہ ویڈیو بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر میرے والد کی چند ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں اور بحیثیت ان کے بیٹا ہونے کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ گھر کی باتوں کو باہر نہ لایا جائے تاہم جب ناکردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہو تو پھر بات کرنا پڑ جاتی ہے۔ سب سے پہلے میں اپنی والدہ کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہیں اور وہ اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہیں۔


حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ 35 سے 40 سال گزارنے کے بعد کوئی عورت ایسا دن نہیں دیکھنا چاہتی، وہ اذیتیں، مصیبتیں اور تکلیفیں اس امید سے برداشت کرتی رہیں کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن ہمارے معاملے میں سب بد سے بدتر ہوتا گیا، سب کچھ برداشت کرنے کے باوجود کسی بھی انسان میں اچھائیوں کے ساتھ ساتھ برائیوں بھی ہوتی ہیں۔

میڈیا کے لوگ اس بارے میں جانتے ہیں، عوام کو نہیں پتا تو اللہ نے پردہ رکھا ہوا ہے، انسان کی کچھ بری حرکتوں سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہے تو پہلے شکایت کی جاتی ہے پھر دھاڑیں مار مار کر روتے ہیں کہ تکلیف ہو رہی ہے۔ درد بڑھنے پر اس شخص کے قریبی لوگوں سے شکایت کی جاتی ہے، ہم نے اپنے معاملے میں والد کی بہنوں اور بھائیوں سے شکایت کی لیکن وہ جان بوجھ کر ہمارے خلاف کام کرتے رہے۔

حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ جب میرے والد کو کینسز ہوا تو اس کا علاج پاکستان میں کروانا مشکل کام ہے اور بہت تکلیف دہ عمل ہے، ان کی دوائوں کا خرچہ بیٹے نے اٹھایا، کسی کو یقین نہیں تو رسیدیں بھی دکھا سکتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر ایسے کہا جا رہا کہ جیسے انہیں بیماری میں چھوڑ دیا تھا، ہم نے اور والدہ نے کوشش کی کہ گھر کی بات باہر نہ آئے لیکن ایسا کرنا پڑا، میرے والد نے ساری زندگی اپنی شرائط پر گزاری۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں چچا کی جانب سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، سڑک پر لانے کی کوشش ہوئی لیکن ہم کھڑے رہے اور اب جا کر یہ ویڈیو بنا رہا ہوں اس درمیان بہت کچھ ہوا ہے۔ میرے والد سے حلف اٹھوا لیں کہ میں نے انہیں یہ نہیں کہا کہ آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں، بہت پردوں میں بات کر رہا ہوں کیونکہ والدہ نے ویڈیو بنانے سے پہلے تاکید کی تھی کہ سوچ سمجھ کر بات کرنا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
بہت اچھا اداکار ہے فردوس صاحب لیکن لگتا ہے کہ بابا بڑھاپے میں سٹیا گیا ہے ۔۔ اسکے مختلف اداکاراؤں اور اداکاروں بارے عجیب و غریب و ہتک آمیز بیانات سے پتا چلتا ہے کہ اگر یہ بندہ کیمرے کے سامنے ایسی بات کر سکتا ہے تو عام زندگی میں یہ کتنا زہر اگلتا ہوگا۔ ؟
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھا اداکار ہے فردوس صاحب لیکن لگتا ہے کہ بابا بڑھاپے میں سٹیا گیا ہے ۔۔ اسکے مختلف اداکاراؤں اور اداکاروں بارے عجیب و غریب و ہتک آمیز بیانات سے پتا چلتا ہے کہ اگر یہ بندہ کیمرے کے سامنے ایسی بات کر سکتا ہے تو عام زندگی میں یہ کتنا زہر اگلتا ہوگا۔ ؟
Bhai. Ap achy bhly admi hain
Q khud sakhta ilzam trashi kr rhy hain jb-k reality sy hum sb waqif nhi hain
Azdwajee na hamwaree bhut sy Surmaao ko ukhar pchar deti hai. Sitm yeh k bnda jb umar k akhri hisy main ho.
Wellllll...
 

Back
Top