دورہ پاکستان کے اختتام پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے تاثرات

zaik111h2h.jpg


معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا, ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے کے اختتام پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تصور سے زیادہ پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا اور حکومت نے انتہائی اعلیٰ انتظامات کیے۔

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے کے اختتام پر راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں پاکستان کا دورہ کامیاب رہا، اللہ کے بعد حکومت پاکستان، وزارت مذہبی امور اور وفاقی وزیر چوہدری سالک کا شکریہ کیونکہ ان کے دعوت پر آیا اور انہوں نے میرا خیال رکھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم، حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان میں میرے تصور سے 10گنا زیادہ استقبال کیا گیا، کئی برسوں سے کئی ممالک جا رہا ہوں اور ہزاروں پاکستانیوں سے ملا ۔

حکومتی انتظامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے انتہائی اعلیٰ انتظامات کیے اور افسران کتنے گھنٹے ساتھ رہے، دس بارہ گاڑیاں دو ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ساتھ رہی، 1991 میں پاکستان ایک بار آیا تھا مگر اب پہلا سرکاری دورہ ہے، کئی برسوں کی تمنا پوری ہوئی، لوگوں اور مذہبی اداروں نے محبت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو کا منظر اس دورے میں دیکھا، پاکستان کے دورے پر کئی برسوں سے آنا تھا، جب تقاریر شروع کیں تو حالات اور بنے، انڈیا سے ملائیشیا ہجرت کا فیصلہ کیا، فیصلہ کیا کہ اب پاکستان جانا ہے تو پھر کورونا آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب دعوت نامہ ملا تو وقت زیادہ دینا پڑے گا، یہاں آنے سے پہلے سینکڑوں دعوت نامے ملے، یونیورسٹی اور اداروں سے بھی دعوت نامے ملے سب کو قبول کرنا تھا، سیالکوٹ اور فیصل آباد کو دورے میں شامل کر لیا گیا، سب کہتے تھے آپ کو سننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل سفر ایک یا دو ہفتے کا ہوتا ہے مگر دل خوش ہوگیا جس تعداد میں بچے سننے کو آئے,یہ میرے اس دورے کا آخری دن ہے حسرت رہے گی ادھر رہنے کی، دورہ کامیاب رہا، بہت افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے یہاں سے جانا ہے، یہاں ٹائم کا پتا ہی نہیں چلا۔ پاکستان میں محبت دیکھ کر دل خوش ہوا۔ جو سپورٹ تعاون پاکستان حکومت سے ملی اس پر شکر گزار ہوں۔ مجھے اطمینان محسوس ہوا کہ پاکستان میں محفوظ ہوں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ڈاکٹر صاحب ایک مہینہ گزار کر پاکستانی نلکوں کا پانی پی گئے ہیں، اللہ خیر کرے یہاں کے پانی کی تاثیر کچھ ایسی ہے کہ اب جب تک حیات پذیر رہیں گے سچ بولنے میں دشواری پیش آتی رہے گی
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

ڈاکٹر صاحب ایک مہینہ گزار کر پاکستانی نلکوں کا پانی پی گئے ہیں، اللہ خیر کرے یہاں کے پانی کی تاثیر کچھ ایسی ہے کہ اب جب تک حیات پذیر رہیں گے سچ بولنے میں دشواری پیش آتی رہے گی
Sir Malysia ka pani aysee tauseer ka kat karta hay, kuch nehain ho ga Inshallah.
 

Back
Top