News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
دبئی: صدر پاکستان آصف علی زرداری گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے اور ان کے پاؤں میں فریکچر آ گیا۔ حادثے کے فوراً بعد صدر زرداری کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا اور ان کے پاؤں پر پلستر کر دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق، فریکچر کے باعث صدر زرداری کے پاؤں پر چار ہفتے کے لیے پلستر چڑھایا گیا ہے اور انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد اور اسپتال میں چیک اپ کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے صدر کو آرام کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ان کا زخم جلدی بھر سکے اور صحتیابی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صدر کے پاؤں میں ہلکا سا فریکچر ہوا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔