battery low
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد:
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن کے لیے سیکرٹریٹ بنانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 2 ہفتوں کے بعد دوبارہ ہوگا، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کےلیے ججز نامزد کیے جائیں گے۔
60 دنوں کے لیے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیدیا گیا
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس میں جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔
آئینی بینچ 60 دن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
Source
https://twitter.com/x/status/1853758418617839880 https://twitter.com/x/status/1853763963630342578 https://twitter.com/x/status/1853776167490253159 https://twitter.com/x/status/1853796379392655836 https://twitter.com/x/status/1853789030787231991 https://twitter.com/x/status/1853765357162430890 https://twitter.com/x/status/1853760097320632731
Last edited by a moderator: