چند تجاویز۔
منجانب ایک یوتھیا
منجانب ایک یوتھیا
اے میرے یوتھیے بھائیو! جب تک ہمارا خان رہا نہیں ہوجاتا تب تک ہمیں کچھ وظائف، کچھ تسبیحات، کچھ مناجات، کچھ التجائیں اور کچھ دعائیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اللہ میاں ٹرمپ کے دل میں رحم ڈال دے۔ اقتدار ملنے کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں، ایسا نہ ہو ٹرمپ ہمارے خان کو بھول جائے اور ہمارا خان جیل میں سڑ سڑ کر ختم ہوجائے۔۔ کچھ وظیفے ہیں جن کا ورد ہر یوتھیے کو کرنا چاہئے، اس سے ٹرمپ کا دل نرم ہوگا۔
میری ہر یوتھیے بھرا سے اپیل ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا کرے۔ "یا ٹرمپ، کردے کرم، بھردے جھولی، اب ہمیں صرف اور صرف تیرا ہی آسرا ہے، تو ہی ہمارا پہلا اور آخری سہارا۔ تیری ایک نظرِ کرم ہمارا بگڑا ہوا کام سنوار سکتی ہے، ہمارے خان کو جیل سے نکال سکتی ہے، ہم پچھلے ایک سال سے اللہ میاں سے دعائیں مانگ رہے ہیں کہ خان کو رہا کرادے، مگروہ تو ہماری سنتا ہی نہیں، اب تیرے در پر آس لگا کر آئے ہیں، ہمیں خالی نہ موڑنا۔ "۔۔
اور ہاں نماز پڑھنے سے پہلے منہ کا رخ امریکہ کی طرف ہونا چاہئے اور نماز کی نیت یوں باندھیں۔ "منہ ول امریکہ شریف دے، جو بند جیلوں کے دروازے کھولنے کی طاقت رکھتا ہے، جو پوری دنیا کا پالنہار ہے،جس کے قبضے میں ہمارے خان کی آزادی کا پروانہ ہے اور جو ہم سب یوتھیوں کا باپ ہے"۔۔۔
ان تمام دعاؤں کے نتیجے میں امید ہے جلد عالی جناب شہنشاہِ دو جہاں، مالکِ کون و مکاں حضرت ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے خان کی رہائی کا حکم صادر فرمادیں گے، جیسے ہی اڈیالہ جیل سے ہمارا خان باہر آئےہم سب پر فرض ہے کہ امریکہ کی طرف منہ کریں، زمین پر گر کر اپنا پچھواڑا آسمان کی طرف بلند کردیں اور ٹرمپ کے حضور سجدہ شکر بجالائیں۔


