
لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر حکومت پاکستان نے سخت نوٹس لیا ہے۔ پاکستانی حکام نے لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کر کے معاملے کی تفصیلات جاننے اور تحقیقات کروانے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ منگل کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے وزیر دفاع کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ چاقو حملے کی دھمکی بھی دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے اور ہائی کمیشن کو ضروری اقدامات اٹھانے کا کہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1856696901338329412
واضح رہے کہ خواجہ آصف ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
https://twitter.com/x/status/1856776144139243917
https://twitter.com/x/status/1856927924173287815
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11khawajsjasisjkdjskbabr.png
Last edited by a moderator: