لاہور میں بدترین ایئر کوالٹی، موٹروے بند، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی

1731733619673.png


پنجاب میں اسموگ اور دھند کا زور بدستور برقرار ہے، اور لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ آج صبح ایئر کوالٹی انڈیکس 812 تک پہنچ گیا۔

شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ لاہور اور ملتان میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔
صوبائی حکومت نے تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی ہے، اور اسکول بھی مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔ سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلیں گی، جبکہ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس سے پہلے، اسموگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز بھی آن لائن منعقد ہوں گی۔ تمام سرکاری محکموں کو ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب، اسموگ اور دھند کی شدت میں کمی لانے کے لیے مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ جہلم اور گوجرخان میں کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے بارش کی گئی، اور لاہور میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ ماہرین کے مطابق، بارش اسموگ میں کمی لانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں اسموگ کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ بیمار اور ضعیف افراد کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور اسموگ کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو چکی ہیں، تدریسی عمل میں خلل پڑا ہے، اور دن کے وقت بھی سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ رات کے اوقات میں صورتحال اور بھی پریشان کن ہو جاتی ہے۔ اسموگ سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

او پآئی ایس خطرناک سموگ نال نانی دا وی کُج بند ہویا وے کہ اودا ہجے تک سب کُج ای کُھلّا اے؟؟؟
میرا مطلب اے اودی گڈّی دا دروازہ... متاں تُسی کُج ھور سمجھدے روؤ
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

او پآئی ایس خطرناک سموگ نال نانی دا وی کُج بند ہویا وے کہ اودا ہجے تک سب کُج ای کُھلّا اے؟؟؟
میرا مطلب اے اودی گڈّی دا دروازہ... متاں تُسی کُج ھور سمجھدے روؤ
Nani galla khulwanay Switzer Land gaye hay, han jee.
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
باجوے اور منیر کی پیداوار نون لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کا ایک اور یادگار کارنامہ
 

Back
Top