بلوچ عوام کی آواز کو سنا جائے,لاپتا افراد کامعاملہ حل ہوناچاہیے،لیاقت بلوچ

1731829698753.png


بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بے امنی پر جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس

کوئٹہ: بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے پیش نظر جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمیعت علمائے اسلام، تحریک انصاف اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی شرکت سے اس اہم اجلاس کی تائید کی۔

کانفرنس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے صوبے میں بے امنی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی آواز کو سنا جائے اور لاپتا افراد کے معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے اور یہ ان کا آئینی حق ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے سیاسی قیادت سے درخواست کی کہ وہ مسائل کے حل کے لیے اپنے شعور کا مظاہرہ کریں اور قومی ترجیحات پر یکجا ہو کر اقدامات کریں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


بہت ہی خبیث ہیں یہ لوگ . اب پی ٹی آئی کی تحریک گرم ہو رہی ہے تو یہ بے وقت بلوچستان کا لُچ تلنے آ گیا ہے . ٢٠ سال سے کہاں تھا یہ بلوچوں کا جعلی ہمدرد؟؟؟
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)


بہت ہی خبیث ہیں یہ لوگ . اب پی ٹی آئی کی تحریک گرم ہو رہی ہے تو یہ بے وقت بلوچستان کا لُچ تلنے آ گیا ہے . ٢٠ سال سے کہاں تھا یہ بلوچوں کا جعلی ہمدرد؟؟؟
Baybay ka risha dhond raha tha. Lagta hay lauched by company.
 

Back
Top