گھوٹکی: بدنام ڈاکو نواز وسمیجو نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

police.jpg

گھوٹکی میں اغوا، قتل، اور رہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث بدنام ڈاکو نواز وسمیجو نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق، نواز وسمیجو 35 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے باہر تھا۔

نواز وسمیجو نے ڈی ایس پی عبد القادر سومرو کے پاس پہنچ کر اپنی گرفتاری دی اور کہا، "جرائم کی دنیا عذاب سے کم نہیں، اسی لیے میں نے یہ راستہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ میں اپنے ساتھیوں کو بھی مشورہ دوں گا کہ جرائم کی زندگی چھوڑ کر سکون کی زندگی گزاریں۔"

ڈی ایس پی عبد القادر سومرو نے کہا کہ نواز وسمیجو کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی پیغام دیا کہ وہ جرائم چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کریں، انہیں انصاف کے تقاضوں کے مطابق مناسب موقع فراہم کیا جائے گا۔

پولیس نے اس اقدام کو علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ نواز وسمیجو کی گرفتاری سے علاقے کے لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔​
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
وہ پوچھنا تھا یہ تو بدنام ڈاکو تھا بلکہ ہے وہ کونسے ڈاکو ہیں جو بدنام نہیں ہیں ویسے زرداری کی دوبار کی صدارت سے ثابت ہوا کہ صدر بننے کا کریٹیریا ڈاکو ہونا ہوتا ہے ویسے زرداری ڈاکو تو ہے لیکن کیا وہ بدنام ڈاکو ہے یا نیک نام ؟
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
police.jpg

گھوٹکی میں اغوا، قتل، اور رہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث بدنام ڈاکو نواز وسمیجو نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق، نواز وسمیجو 35 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے باہر تھا۔

نواز وسمیجو نے ڈی ایس پی عبد القادر سومرو کے پاس پہنچ کر اپنی گرفتاری دی اور کہا، "جرائم کی دنیا عذاب سے کم نہیں، اسی لیے میں نے یہ راستہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ میں اپنے ساتھیوں کو بھی مشورہ دوں گا کہ جرائم کی زندگی چھوڑ کر سکون کی زندگی گزاریں۔"

ڈی ایس پی عبد القادر سومرو نے کہا کہ نواز وسمیجو کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی پیغام دیا کہ وہ جرائم چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کریں، انہیں انصاف کے تقاضوں کے مطابق مناسب موقع فراہم کیا جائے گا۔

پولیس نے اس اقدام کو علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ نواز وسمیجو کی گرفتاری سے علاقے کے لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔​
robin hood police sae meelaa huwa hae, is this a so called islamic country shame on them
 
Back
Top