عمران کی اسلام آباد مضافات میں احتجاج کی ہدایت، بشریٰ بی کا ماننے سے انکار

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کی اسلام آباد مضافات میں احتجاج کی ہدایت، بشریٰ بی بی کا ماننے سے انکار، بیرسٹر سیف نے تصدیق کردی

عمران خان نے سنگجانی میں احتجاج کیلئے کہا، بشریٰ بی بی نے کہا ڈی چوک جانا ہے، بیرسٹر سیف​


images

عمران خان نے بیرسٹر سیف کو آگے کی حکمت عملی
بتادی

بیرسٹر سیف نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھ رہے ہیں رات میں لوگ کم ہوجائیں گے تو ان کیلئے آپریشن آسان ہوگا۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خفیہ ہاتھ کی وضاحت وزیر داخلہ خود ہی کریں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے دن سے ہی ڈی چوک آںے کا اعلان کیا تھا، لیکن پھر کان صاحب سے بات ہوئی، اس میں میں بھی شامل تھا، میں نے بھی ان سے کہا کہ حکومت ان کی طرف سے ڈی چوک جانے میں مسائل ہیں، عدالت کا آرڈر ہے تو پہمیں سنگجانی میں اجازت مل رہی ہے، تو خان صاب نے کہا سنگجانی میں کرلیں، خان صاحب کسی بھی معاملے میں غیرقانونی اقدامات کی حمایت نہیں کرتے، لیکن بعد میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب تو حکومت نے بھی کہہ دیا کہ مذاکرات نہیں کرنے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نہیں مانوں گی، ڈی چوک ہی جانا ہے، اسی وجہ سے مذاکرات کا بریک ڈاؤن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین سے بات کی اور کہا حکومت سے مذاکرات کریں، بانی پی ٹی آئی نے گنڈاپور سے کہا سنگجانی میں احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے دماغ میں شک ہے کہ ہم پیغام درست نہیں پہنچا رہے تو وہ بھی دور ہونا چاہئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کا سوال ہے، رات کو کریک ڈاؤن ہوا تو معاملات مزید پیچیدہ ہوں گے، بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہئے، سنگجانی کا معاملہ تو اب ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا 36 گھنٹے سے وہ چھوٹے سے سیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو نہ واک کرنے دی نہ ہی ایکسر سائز کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکرات کی نیت ہوگی تو بانی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان بھی آجائے گا، ڈرانے کی بات کریں گے تو نہ دھرنا ختم ہوگا اور نہ بات چیت شروع ہوگی۔


 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

مضافات میں جلسے کی تجویز پر عمران خان نے آمادگی ظاہر کی، بشریٰ بی بی نے کہا وہ ڈی چوک ہی جائیں گی: بیرسٹر سیف​


 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
مضافات میں جلسے کی تجویز پر عمران خان نے آمادگی ظاہر کی، بشریٰ بی بی نے کہا وہ ڈی چوک ہی جائیں گی: بیرسٹر سیف
مطلب خان کی بیوی زیادہ بہتر کھیل گئی خان سے
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

پی ٹی آئی احتجاج: کارکن گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، وزیر اعلیٰ پر بوتل بھی پھینکی​


 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
مطلب خان کی بیوی زیادہ بہتر کھیل گئی خان سے
Khan bhi last time D chowk aya tha tu establishment ke aik warning pe dharna call off karke bhaag gaya tha, Bushra Bibi سر پھری aurat hai, karkunan ko aage le ja rahi hai.😁

Bushra bibi should be the chairperson of PTI.


Khan bhi last time D chowk aya tha tu establishment ke aik warning pe dharna call off karke bhaag gaya tha, Bushra Bibi سر پھری aurat hai, karkunan ko aage le ja rahi hai.😁

Bushra bibi should be the chairperson of PTI.
 

Back
Top