Milkyway
Senator (1k+ posts)

خیبرپختونخوا میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا
گزشتہ دس ماہ کے دوران ایک ہزار اکتالیس مریضوں میں ایڈز کے وائرس کی نشاندہی ہوئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ پشاورمیں ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بنوں ہے جہاں نو سو اناسی ایچ آئی وی پازیٹیو افراد پائے جاتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سال 2023 کے 898 کےمقابلے میں1401 افراد میں ایڈزکے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جن میں چارہیلتھ ورکزسمیت 692 مرد،242 خواتین، 49 ٹرانس جینڈرز،38 بچے اور 20 بچیاں شامل ہیں۔ پختونخوامیں یہ تعداد اس سے زیادہ ہے تاہم ایڈزکی بیماری کوغیرمحفوظ جنسی روابط کےساتھ جوڑے جانے کی وجہ سے متاثرہ لوگ سامنے نہیں آتے۔ پختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں یہ تعداد اوربھی زیادہ ہے جہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ محکمہ صحت کے پاس رجسٹرڈ ڈیٹا کے مطابق قبائلی اضلاع میں 1256 افراد ایڈزسے متاثر ہیں۔

خیبرپختونخوا: ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ کیوں؟ – DW – 07.12.2024
گزشتہ دس ماہ کے دوران ایک ہزار اکتالیس مریضوں میں ایڈز کے وائرس کی نشاندہی ہوئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ پشاورمیں ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بنوں ہے جہاں نو سو اناسی ایچ آئی وی پازیٹیو افراد پائے جاتے ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://static.dw.com/image/70956839_906.jpg