
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک بار پھر دہشت گردی کی مذموم کارروائی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس حملے میں پاک فوج کے 16 بہادر جوان شہید ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خارجی دہشت گردوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 16 سپوتوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان جوانوں نے اپنی جان دے کر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
https://twitter.com/x/status/1870525052573319536
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانے کے مذموم مقاصد رکھتے تھے، لیکن فورسز کی مستعدی نے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ "علاقے میں ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔" فورسز علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں تاکہ دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ "بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔"
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9bhhjjkwazrrj.png
Last edited: