
وفاقی وزارت صحت (نیشنل ہیلتھ سروسز) نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پاکستان بھر میں 9 ہزار 713 نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ملک بھر میں ماہانہ اوسطاً ایک ہزار 79 نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کے حکام نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سال کے آخر تک ایچ آئی وی کے کیسز کی تعداد 12 ہزار 950 تک پہنچ سکتی ہے۔ گزشتہ سال 2023 میں ایچ آئی وی کے 12 ہزار 731 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اور 2024 میں یہ تعداد 200 زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
مختلف صوبوں میں ایچ آئی وی کے کیسز کی تعداد درج ذیل ہے:
پنجاب: 5 ہزار 691 کیسز
سندھ: 2 ہزار 383 کیسز
خیبرپختونخوا: 926 کیسز
بلوچستان: 329 کیسز
اسلام آباد: 378 کیسز
آزاد کشمیر: 10 کیسز
ایچ آئی وی کے موجودہ کیسز میں مردوں کی تعداد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد، بچوں 6 فیصد، جبکہ خواجہ سرا 4.1 فیصد ہیں۔
عالمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر محفوظ جنسی تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحانات ایچ آئی وی کی تیزی سے بڑھنے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ خاص طور پر ہم جنس پرستی، ٹرانس جینڈرز کے ساتھ جنسی تعلقات، انجکشنز کے ذریعے منشیات کا استعمال، اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی کے پھیلنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
حکومت اور متعلقہ اداروں کے لیے اس صورت حال کو قابو میں لانا ایک بڑا چیلنج ہے، اور ماہرین اس معاملے پر فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایچ آئی وی اور پولیو کی روک تھام کی جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/QQJT3596gfE.jpg