![aah1h122]w.jpg](https://www.siasat.pk/data/files/s3/aah1h122]w.jpg)
ڈی آئی جی کے بیٹے نے نیو ائیر نائٹ پر تیز رفتاری کے باعث خاتون کو کچل دیا۔ لوگوں نے گاڑی پر گھیرا تو اسکے سرکاری گن مینوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔
ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈی آئی جی کا بیٹا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1874315678007885825
ڈی آئی جی کے بیٹے کو ڈبل کیبن گاڑی میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔
جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے گاڑی کو گھیر لیا، جس پر سرکاری گن مینوں نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔گارڈز نے ڈی آئی جی کے بیٹے کو فرار کروانے کی کوشش کی مگر لوگوں نے پکڑلیا
حادثے میں ملوث ڈی آئی جی کے بیٹے عاشر اظفر مہیسر، ان کے بھانجے مبشر رضا، اور دو اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے گاڑی اور اہلکاروں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aah1h122]w.jpg