سارہ شریف کے قاتل والد پر جیل میں حملہ، شدید زخمی

sha1i11i2.jpg

لندن میں 10 سالہ سارہ شریف کے قاتل باپ عرفان پر جیل میں حملہ ہوا ہے۔

لندن کی جیل میں 2 افراد نے منصوبے کے تحت عرفان شریف پر کین سے بنائے گے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

حملہ آوروں نے تیز دھار کین کے ڈھکن سے گردن اور چہرے کو شدید زخمی کیا، سیکیورٹی عملے نے موقع پر پہنچ کر عرفان شریف کو قیدیوں کے مزید تشدد سے بچایا۔

عرفان شریف کو ہسپتال میں چہرے اور گردن پر ٹانکے لگائے گئے، برطانو میڈیا کے مطابق وہ محفوظ رہے لیکن شدید نگہداشت میں ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ سارہ شریف کے چچا کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان فرار ہوگئے تھے مگر برطانوی حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا تو پاکستان نے انہیں جہاز میں بٹھاکر روانہ کردیا تھا اور انہیں ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 

Back
Top