یو اے ای کے صدر کا رحیم یار خان آمد پر شہباز شریف کا استقبال، دلچسپ تبصرے

5shehbajhskhkdjkdg.png

وزیراعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنی آمد پر خود گاڑی چلائی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ان کے ساتھ موجود تھے۔ دوران سفر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، جس میں وہ ہنستے مسکراتے نظر آئے۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں ان کے دوسرے گھر میں خوش آمدید کہا۔

https://twitter.com/x/status/1875929731159429236
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی، جن میں اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی، اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ جیسے اہم امور شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہتے ہوئے قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید، نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی خواہش ظاہر کی اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون کے امکانات پر زور دیا۔

https://twitter.com/x/status/1875897648856649902
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے خاص طور پر مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کا اختتام دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ ہوا، تاکہ عوامی روابط اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر کی جانب سے شہباز شریف کے استقبال پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے

https://twitter.com/x/status/1875949937231639017
https://twitter.com/x/status/1875937665155264833
https://twitter.com/x/status/1875933033951613238
https://twitter.com/x/status/1875935462323536338
https://twitter.com/x/status/1875932200857948325
https://twitter.com/x/status/1875937638156538311
 
Last edited:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ عربی صدر اتنا لاعلم ہے اور صدارتی پروٹوکول سے ناواقف کہ یہ ایک وزیر اعظم کے جہاز کا انتظار کر رہا تھا اور اس صدر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا جہاز کے دروازے کے بایر سیڑھیوں کے پاس کھڑا ہوکر وزیر اعظم کا انتظار کیا اور اسکا استقبال کیا
لگتا ہے یا تو صدر ہی لاعلم ہے یا اسکا پروٹوکول آفیسر بالکل گدھا ہے جس کو صدر اور وزیر اعظم کے پروٹوکول کا فرق ہی نہیں معلوم یا پھر اسکو جو صدر لکھا گیا ہے وہ غلط ہے اور یہ شاید کسی ایسوسی ایشن کا صدر ہوگا مملکت کا نہیں
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
زیراعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں
شوباز دلے نے اپنی نکی وڈی پیش کی
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
صدارتی پروٹوکول سے ناواقف جاہل بیوقوف گدھے
 

Back
Top