دبئی: خاتون کے حجاب کا مذاق اڑانے پر غیر ملکی خاتون سیاح گرفتار

nRM5442Ck.jpg

دبئی میں غیر ملکی سیاح کو ایک باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دبئی میں ایک برقع پوش خاتون کی ویڈیو بنا کر ان کا مذاق اڑانے والی غیر ملکی سیاح خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مغربی خواتین نے بغیر اجازت ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک برقع پوش خاتون کی تصویر کھینچی اور اس کے حجاب کا مذاق بنایا، بعد میں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، دبئی پولیس نے کہا کہ گرفتار شدہ خواتین کا تعلق مغرب سے ہے اور انہوں نے مقامی قانون کی خلاف وزی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں موجود تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔



دبئی پولیس نے اس عمل کو واضح طور پر قانونی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ ریاست میں تمام مذاہب، عقائد اور ثقافتوں کا احترام کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کی تہذیب یا مذہب کا تمسخر اڑانا نہ صرف غیر مہذب ہے بلکہ ایک جرم بھی ہے۔

یہ واقعہ دبئی کی ثقافتی حساسیت اور قوانین کی جانب توجہ دلاتا ہے، جہاں شہریوں اور غیر ملکیوں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقامی ثقافت اور روایات کا احترام کریں۔​
 
Last edited:

Back
Top