jigrot
Minister (2k+ posts)
کچھ عرصہ پہلے تک میری بیوی کہا کرتی تھی کہ اگر میرے پانچ بیٹے ہوتے تو میں سب کو پاکستان آرمی میں بھیجتی ، میں اس کو دیکھتا تھا اور پوچھتا تھا کیوں بھئی ایسی کیا خاص بات ہے پاکستان فوج میں اور وہ کہتی تھی کہ مجھے پاکستان بہت اچھا لگتا ہے اور پاکستان کی فوج ہی ہے جو پاکستان سے مخلص ہے اور پاکستان کی حفاظت کرتی، پاکستان غریب لوگوں کے لیے مدد فراہم کرتی ہے، میں بھی خوش ہوتا تھا کیونکہ میں نے کبھی شک نہیں کیا تھا فوج پر مگر پھر آہستہ آہستہ توجہ فوج کی طرف چلی گئی پھر کیا تھا ، فوج رڈار پر آگئی اور میرے ساتھ ساتھ میری بیوی کے علم میں بھی اضافہ ہوتا گیا، ویسے اگر ہم جلدی توجہ دیتے تو شاید جلد ہی حقیقت آشکار ہوجاتی مگر ہم تو ان کے سحر میں گرفتار تھے درگزر کرتے چلے گئے افسوس نہ درگزر کرتے تو اچھا ہوتا مگر ہمارے سیاستدان اور فوج ایسے کھیلتی تھی کہ سمجھنا مشکل ہوتا تھا مگر اب سمجھ آگئی ہے آجکل خاتون خانہ کہتی ہیں میں لعنت بھیجتی ہوں ان پر اور میں بھی مسکرا کر ہی دیکھتا ہوں ان کی طرف