battery low
Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کا علی امین کو بڑا حکم !!!
خیبر پختونخوا کے حلقے کھلوانے کی ہدایت
https://twitter.com/x/status/1884893710992932885
خیبر پختونخوا کے حلقے کھلوانے کی ہدایت
https://twitter.com/x/status/1884893710992932885
عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مبینہ انتخابی دھاندلی اور 9 مئی واقعے کی تحقیقات کی ہدایت
سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے وزیراعلیٰ کو تین اہم ٹاسک سونپے ہیں، جن میں انتخابات کے دوران صوبے میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات شامل ہیں۔ انہوں نے پشاور کے 9 صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جن میں تیمور سلیم جھگڑا کا صوبائی اسمبلی کا حلقہ اور نور عالم خان کے قومی اسمبلی کے حلقے بھی شامل ہیں۔
مزید برآں، ان حلقوں کے ریٹرنگ افسران کی جانب سے جاری کیے گئے فارم 45 اور فارم 47 کا آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ عمران خان نے پارٹی کی لیگل ٹیم کو اس معاملے پر قانونی مشاورت فراہم کرنے اور خیبر پختونخوا حکومت کی معاونت کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ لیگل ٹیم اس حوالے سے انکوائری کے ٹی او آرز (Terms of Reference) مرتب کرے گی۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سانحہ 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ تحقیقات میں یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ کس نے لگائی؟ آگ لگانے کا مواد کہاں سے آیا؟ سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے؟ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کس نے چرا لیں؟
ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا کابینہ پہلے ہی 9 مئی کے واقعے کی تحقیقات کی منظوری دے چکی ہے، اور اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک بار پھر خط لکھا جائے گا۔ عمران خان کی ہدایات کے مطابق، اگر پشاور ہائی کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیتا، تو پھر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/vg9tbfv/ganda.jpg