پاکستان سے چلنے والے ہیکنگ نیٹ ورک کی 39 ویب سائٹس بند

saim_raza_seizure_banner_0.jpg



امریکی محکمہ انصاف نے نیدرلینڈ پولیس کے تعاون سے پاکستان میں موجود ایک آن لائن نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 ویب سائٹس اور ان کے سرورز کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ نیٹ ورک ہیکنگ اور آن لائن فراڈ میں معاون ٹولز کی فروخت میں ملوث تھا اور اسے ایک گروہ چلا رہا تھا جس کا سربراہ صائم رضا عرف "ہارٹ سینڈر" بتایا جا رہا ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق، صائم رضا 2020 سے ان سائبر کرائم ویب سائٹس کے ذریعے فشنگ ٹول کٹس اور دیگر دھوکہ دہی میں مدد دینے والے سافٹ ویئرز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کو فروخت کر رہا تھا۔ ان گروہوں نے ان ٹولز کا استعمال کرکے امریکا میں متعدد افراد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔

صائم رضا کے زیر انتظام ویب سائٹس آن لائن مارکیٹ پلیس کے طور پر کام کر رہی تھیں جہاں فشنگ کٹس، اسکام پیجز، اور ای میل ایکسٹریکٹرز جیسے ٹولز فروخت کیے جا رہے تھے۔ ان ویب سائٹس پر نہ صرف یہ ٹولز آسانی سے دستیاب تھے بلکہ صارفین کو ان کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کی جاتی تھی۔ ویب سائٹس پر یوٹیوب ویڈیوز کے لنکس دیے گئے تھے جن میں سکھایا گیا تھا کہ ان ٹولز کو کس طرح جعلسازی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے تکنیکی مہارت نہ رکھنے والے مجرم بھی آسانی سے سائبر کرائم میں ملوث ہو سکتے تھے۔

محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق، یہ ٹولز کاروباری ای میل کمپرمائز (BEC) اسکیمز میں استعمال ہوتے تھے، جہاں مجرم متاثرہ کمپنیوں کو کسی جعلی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے پر مجبور کرتے تھے۔ اس کے علاوہ، صارفین کے لاگ اِن کریڈینشلز چرا کر مزید فراڈ کیے جاتے تھے۔

ایف بی آئی ہیوسٹن فیلڈ آفس اس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے نیدرلینڈز کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کو سراہا ہے۔

محکمہ انصاف کے کرمنل ڈویژن، سدرن ڈسٹرکٹ آف ٹیکساس کے اٹارنی، اور ایف بی آئی حکام کے مطابق، ان ویب سائٹس کی بندش کا مقصد سائبر مجرموں کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنا اور سائبر کرائم کے لیے ان ٹولز کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
It's a takedown by FBI/Netherlands related to Saim Raza's "Manipulaters" (decade old hacker's group name) who used to sell tools like “Fudtools,” “Fudpage,” “Fudsender,” “FudCo,” etc. The term “FUD” in those names stands for “Fully Un-Detectable”.

Why no mention of this?
 

Back
Top