یمن اور افریقا میں پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوب گئیں، 180 سے زائد لاپتہ

1741413015580.png


یمن اور جبوتی کے ساحلوں کے قریب غیرقانونی پناہ گزینوں کی کشتیوں کے حادثات میں 186 افراد لاپتہ اور کم از کم دو ہلاک ہو گئے ہیں۔


عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اے ایف پی کو جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی رات چار کشتیوں کے حادثے میں یہ سانحہ پیش آیا۔ یمن کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے حادثے میں 181 تارکین وطن اور پانچ یمنی عملے کے ارکان لاپتہ ہیں، جبکہ دو عملے کے ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔


انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جبوتی کے ساحل کے قریب دو دیگر کشتیوں کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے، تاہم باقی تمام مسافروں کو بچا لیا گیا۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ حادثات پیش آئے۔


عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ دہائی میں اس راستے پر کم از کم 2,082 تارکین وطن لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں سے 693 کے ڈوبنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
انمیں کتنے ناپاک فوج کے جرنیلوں کے لالچ، حوص اقتدار اور غداری کے بھینٹ چڑھ گئے ہونگے ؟
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
انمیں کتنے ناپاک فوج کے جرنیلوں کے لالچ، حوص اقتدار اور غداری کے بھینٹ چڑھ گئے ہونگے ؟​


پاکستانی تو سارے وہی ہوں گے
 

Back
Top