
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مراسلے میں حکام کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کی ایوان بالا کے آج ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی، جس میں قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
درخواست گزار نے وفاق کو وزارت داخلہ، سیکرٹری سینیٹ کے ذریعے فریق بنایا۔ علاوہ ازیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی فریق بنائے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1898346020838268951
Last edited by a moderator: