برطانیہ میں حسن نواز پر ٹیکس چوری ثابت، حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ عائد کر دیا گیا
لندن: برطانوی حکومت نے اپنی تازہ فہرست میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف کو "ٹیکس ڈیفالٹر" قرار دے دیا ہے۔
برطانوی ٹیکس اتھارٹی (HMRC) نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 کے درمیان 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزام پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1902289764059115951
حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق، حالانکہ حسن نواز کچھ ماہ قبل دیوالیہ ہو چکے ہیں، لیکن برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کا جرمانہ دیوالیہ ہونے کے باوجود معاف نہیں ہوتا۔ اس لیے، ان سے جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے۔
بیرسٹر شہزاد اکبر نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حسن نواز شریف، جو کبھی پاکستان میں قانون سے بالاتر سمجھے جاتے تھے، اب برطانوی حکومت کی جانب سے سرٹیفائیڈ "ٹیکس چور" قرار دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شریف خاندان اور موجودہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
https://twitter.com/x/status/1902277408012607971
واضح رہے کہ برطانوی قوانین کے تحت قرضے تو معاف ہو سکتے ہیں، لیکن ٹیکس چوری کا جرمانہ کبھی معاف نہیں ہوتا۔ حسن نواز کے وکلاء کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1902299541010813242
https://twitter.com/x/status/1902338775184748857
https://twitter.com/x/status/1902328601220927823
https://twitter.com/x/status/1902426538903003422
https://twitter.com/x/status/1902729009911230972
Last edited by a moderator: