تحریک انصاف کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنما سالار کاکڑ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس کے چہرے پر سفید کپڑا ڈال کر اسے تضحیک آمیز انداز میں لایا جارہا ہے۔
دراصل سالار کاکڑ کو 26 نومبر اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سالار کاکڑ کو ضمانتیں ملنے کے باوجود نئے کیسز میں گرفتاری ڈال کر انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔
سالار کاکڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے تبصرے کئے اور سوال کیا کہ سالار کاکڑ کیلئے مرکزی لیڈرشپ آواز کیوں نہیں اٹھارہی؟
اظہر مشوانی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان میں جو پاکستان کی بات کرے، جو وفاق کی سیاست کرے لیکن ٹاؤٹ بننے سے انکار کرے تو اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہےسالار کاکڑ کو راولپنڈی کے 9 جھوٹے مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہا کرنے کی بجائے اسلام آباد کے کیسز میں ڈال دیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1905286679230812575
نورکاکڑ نے ردعمل دیا کہ کیا کبھی بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ، وقاص اکرم، اسد قیصر یا کسی اور مرکزی لیڈر نے سالار کاکڑ کے لئے کوئی آواز اُٹھائی ہیں؟ ہم گارنٹی سے کہتے ہیں کہ اس وقت بلوچستان کا سب سے توانا اواز سالار ہیں لیکن یہ لوگ محمود اچکزئی کے پیچھے لگے ہیں اپنے لوگوں کا خیال نہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1905292290786201738
عمر انعام کا کہنا تھا کہ سالار کاکڑ دہکتے، سسکتے، بلکتے بلوچستان کے ان چند نوجوانوں میں سے ہے جو اس وقت بلوچستان کے حالات کو بہتر کرنے میں ریاست کی مدد کر سکتا ہے مگر اسے عمران خان سے وفا کے جرم میں دہشتگردوں کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔ افسوس ہم بلوچستان کھو رہے ہیں!!
https://twitter.com/x/status/1905308188393472089
مغیث علی نے کہا کہ یہ پاکستان تحریکِ انصاف کا نوجوان کارکن سالار کاکڑ ہے جو 26 نومبر کے بعد سے جیل بھگت رہا ہے، ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا۔
https://twitter.com/x/status/1905302328460324985
سحرش مان نے لکھا کہ شرمناک شرمناک۔سالار خان کاکڑ بلوچستان کا وہ شہری ہےجوریاست پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے والا ہے جو آئین پاکستان کی سربلندی چاہتاہے اسکے ساتھ یہ سلوک شرمناک ہے۔سالار کی شناخت بی ایل اےنہیں،اسکی شناخت پاکستانیت ہے۔لڑنا ہےتو بی ایل اےسے لڑئیے۔حقیقی اور پرامن عوامی نمائندے سے نہیں
https://twitter.com/x/status/1905338918343504081 https://twitter.com/x/status/1905914354513391786
Last edited by a moderator: