بلوچستان:کچھی، موسیٰ خیل میں شام 5 بجے سے صبح 5 تک سفر پر پابندی

1743229171609.png


بلوچستان کے اضلاع کچھی اور موسیٰ خیل میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی بنیاد پر گزشتہ روز سے سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کولپور کے مقام پر روک دیا گیا ہے، اور ان گاڑیوں کو صرف صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت ہوگی۔


اسی طرح، لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹریفک کو شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک کنگری کے مقام پر روک دیا جائے گا، اور ان گاڑیوں کو بھی صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔


یہ فیصلے بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ اور مسافروں کے قتل جیسے پے در پے واقعات کے بعد کیے گئے ہیں، جن میں حالیہ واقعہ میں گوادر میں بس سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
 

Back
Top