پہلا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

1743234073442.png


نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔


نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ مارک چیپمین 132 رنز اور ڈیرل مچل 76 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔


یہ میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔


پاکستان کی اننگز:نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ پارٹنرشپ زیادہ کامیاب نہ رہی۔ اوپنرز عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے 39 اور 36 رنز بنائے اور دونوں کیویز بولرز کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان محمد رضوان بھی 30 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔


پاکستان کی 3 وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 83 گیندوں پر 78 رنز بنائے، مگر وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ بابر کے بعد قومی ٹیم کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں، طیب طاہر 1، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر، حارث رؤف 1، عاکف جاوید 1 اور محمد علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، اور یوں پوری ٹیم 44 اوورز اور ایک گیند پر 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


نیوزی لینڈ کی اننگز:پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں، ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، جبکہ مچل 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


محمد عباس نے ڈیبیو پر 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ نے 344 رنز کا اسکور کیا۔


پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


یاد رہے کہ اس میچ میں پاکستان کے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نے ڈیبیو کیا تھا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔
 
Last edited:

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
Afsos.....
Itni acchi team huaa karti thi, is ki bhi "Tandoor" maar kar rakh di.
Agla WC khailna bhi mushkil hai.
Fauj kee badmashi

gen asim munir forcebly put his relative mohsin naqvi as BCCI 😂chairman plus interior minister too.

Imagine fking interference coas job is protecting border

. Both coas n mohsin naqvi has no clue about cricket imagine kitnee badmashi chul rahee hae. 🫣
 

ocean5

Minister (2k+ posts)
New Zealand team played well and won the match.
Bus itni cee baat hai.
Thoree baat or be hey
Newzealand kee chothay darjay kee team be merit per thee.mager pakustan kee team lumber one phouj kee terha safarshee aur dostee yaree walee team thee.batain tu baut hain mager kehnay say hum khud apnay asp ko nanga kertay tu esee per pakustani qaim rahain
JAISAY GOLEE CHALANAY K BAAD BE LOG KEH RAHAY HAIN PAKUSTAN ZINDA BAAD

ESEE TERHA TUM HARO YA HARO LUMBER ONE AUR PATWAREE TUMAREY SATH HAIN
 

Back
Top