جماعت اسلامی کا عید کے بعد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

0418131176c777d.jpg

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عید الفطر کے بعد ملک میں امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، اور چینی و آٹا مافیا کے خلاف بھرپور تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق، حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں ادارہ نور حق میں عید کے موقع پر مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عید کے موقع پر دنیا بھر میں مسلمان خوشیاں مناتے ہیں، لیکن فلسطین کی سنگین صورتحال سب کو غمگین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "عید کے پہلے اور دوسرے روز اسرائیل نے فلسطین میں کھیلتے ہوئے بچوں پر بمباری کی اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر رہنے پر مجبور ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل پر اللہ کا عذاب آئے گا۔"

حافظ نعیم الرحمٰن نے اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں امریکا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت اور اپوزیشن رہنما سب امریکا کی مذمت کرنے کے بجائے اس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

امیر جماعت اسلامی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت کی طرف سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا جس سے اتحاد پیدا ہو، جب اپنے ہی لوگوں کو محروم کریں گے تو غم و غصہ بڑھے گا۔"

انہوں نے ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے "گریٹر ڈائیلاگ" کو ضروری قرار دیا اور حکومت کو مشورہ دیا کہ "افغانستان سے ڈائیلاگ کیے جائیں تاکہ خطے میں استحکام آئے۔"

جماعت اسلامی کے امیر کے مطابق، عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی عید کے بعد ملک گیر تحریک چلائے گی اور تمام صوبوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
 
ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Maulana Maududi, Tufail Khan Sahb aur Qazi Husain, munauwar Hasan k baad ..... jamaat khatm ho chuki hai.
Ab ye sirf ek naam hi bas.....
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

0418131176c777d.jpg

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عید الفطر کے بعد ملک میں امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، اور چینی و آٹا مافیا کے خلاف بھرپور تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق، حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں ادارہ نور حق میں عید کے موقع پر مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عید کے موقع پر دنیا بھر میں مسلمان خوشیاں مناتے ہیں، لیکن فلسطین کی سنگین صورتحال سب کو غمگین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "عید کے پہلے اور دوسرے روز اسرائیل نے فلسطین میں کھیلتے ہوئے بچوں پر بمباری کی اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر رہنے پر مجبور ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل پر اللہ کا عذاب آئے گا۔"

حافظ نعیم الرحمٰن نے اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں امریکا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت اور اپوزیشن رہنما سب امریکا کی مذمت کرنے کے بجائے اس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

امیر جماعت اسلامی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت کی طرف سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا جس سے اتحاد پیدا ہو، جب اپنے ہی لوگوں کو محروم کریں گے تو غم و غصہ بڑھے گا۔"

انہوں نے ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے "گریٹر ڈائیلاگ" کو ضروری قرار دیا اور حکومت کو مشورہ دیا کہ "افغانستان سے ڈائیلاگ کیے جائیں تاکہ خطے میں استحکام آئے۔"

جماعت اسلامی کے امیر کے مطابق، عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی عید کے بعد ملک گیر تحریک چلائے گی اور تمام صوبوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مرحومہ جماعت اسلامی کسی زمانے میں ہوا کرتی تھی ، اب تو یہ جرنیلوں کی ایک کام والی بن کر رہ گئی ہے

Enjoy Maid GIF by SC Asset
 
Back
Top