عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، عمران خان سے ملاقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
یہ کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کے روز چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی۔ جہاں تک ممکن ہوا، ایک میٹنگ میں اگلی میٹنگ کی فہرست کی منظوری چیئرمین عمران خان صاحب سے لی جائیگی۔ فہرست خان صاحب کے نامزد تین فوکل پرسنز (گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجھوتہ) میں سے کسی ایک کے ذریعے جیل حکام کو ارسال کی جائے گی۔ یہ طریقہ چیئرمین عمران خان صاحب کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے۔

واضح کیا گیا کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گا۔ ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر قردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔

فہرست میں دیئے گئے افراد میں سے کسی فرد کو انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کی صورت میں باقی افراد چئیرمین عمران خان صاحب سے زیر احتجاج ملاقات کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں جیل حکام کیخلاف فوری طور پہ توہین عدالت کی پیٹیشن دائر کی جائیگی۔

علاوہ ازیں، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اور وہ کسی بھی دن اور کسی بھی وقت چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے، اور اس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہوگی۔

منجانب
شیخ وقاص اکرم
مرکزی سیکریٹری اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف
https://twitter.com/x/status/1911312877027291566
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اور وہ کسی بھی دن اور کسی بھی وقت چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے، اور اس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہوگی۔

Khan Sahab ki Sisters aur un k Rishtedaaron ko bhi istasna hasil hona chahiay ki wo jab chahein aur jis dinn chahein mulaqaat kar skein.

(Zahir ki ye mumkin nahi jab takk Topi wali Sarkaar hai)
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
Jb main bnday ku woh mulaqat nahi krnay daingay tu baqi nathoo Khairay nag pooray krnay jaaingay
Pehlay yeh Gohar aur barrister Ali Zafar high court k judge najfi k haq main vote ka jawab dain
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اور وہ کسی بھی دن اور کسی بھی وقت چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے، اور اس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہوگی۔

Khan Sahab ki Sisters aur un k Rishtedaaron ko bhi istasna hasil hona chahiay ki wo jab chahein aur jis dinn chahein mulaqaat kar skein.

(Zahir ki ye mumkin nahi jab takk Topi wali Sarkaar hai)
تم جیل میں دروغے لگے ہوے ہو ھندو ؟
تمہیں کس نے کہا ہے کہ اگلے کے پی کے حکومت سے ہر کسی کو اور مشین مائی کو منہ چک کے اندر جانے دیں گے ؟
 

Back
Top