نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں حالیہ دہشتگرد حملے کو سیکیورٹی کی سنگین ناکامی اور انٹیلی جنس کی غفلت قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کانگریس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلگام جیسے حساس علاقے میں، جہاں تین سطحی سیکیورٹی موجود ہوتی ہے، اس نوعیت کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر حکومت کو جواب دہ ہونا چاہیے۔
جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں تاکہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نظام کی خامیاں سامنے لائی جا سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1915489137232068990
کانگریس نے اس حملے کا براہِ راست ذمہ دار بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ٹھہرایا اور کہا کہ اس طرح کی کوتاہیوں پر عوامی مفاد میں سوالات اٹھانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پہلگام کے ایک سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
View attachment 9294 نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں حالیہ دہشتگرد حملے کو سیکیورٹی کی سنگین ناکامی اور انٹیلی جنس کی غفلت قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔