مرتضیٰ سولنگی کے دور میں پی ٹی وی کا کروڑوں کا مالی اسکینڈل سامنے آگیا

6solnangifuaziaijksjhs.png

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے دور میں پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک کروڑوں روپے کا مالی اسکینڈل سامنےآگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کےنیوز پروگرام ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 15 مارچ 2024کی تاریخ کے جاری کردہ لاکھوں روپے کے چیکس منظر عام پر آئے ہیں جو فوزیہ یزدانی اور عامر شفیع غوری کے ناموں پر جاری کیے گئے ہیں۔

سینئر صحافی و پروڈیوسر عدیل راجا نے ان چیکس کی تصاویر شیئر کرتےہوئے کہا کہ نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی لوٹ مار کی داستان سامنے آنا شروع ہوگئی، جلد بہت کچھ مزید منظر عام پرآئے گا۔

https://twitter.com/x/status/1766888224553623930
انہوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی وی کی تاریخ میں پہلی بار پوسٹ ڈیٹڈ چیکس جاری کیے گئے ہیں جو کہ لاکھوں روپے مالیت کے ہیں، پی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چیکس مرتضیٰ سولنگی کی ہدایات پر جاری کیے گئے۔

https://twitter.com/x/status/1767170103013933324
عدیل راجا کا مزید کہنا تھا کہ نیادورسے پی ٹی وی لوٹ مار، یزدانی اور مرتضیٰ سولنگی جنہیں رضا رومی نے اسپانسر کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1767134698407354599
صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ جن خاتون کے نام پر چیکس جاری ہوئے یہ خاتون کون ہیں؟ یہ کس چینل میں کام کرتی ہیں یا ان کا کتنا تجربہ ہے؟ کوئی ردعمل آیا اس بارے میں ؟

https://twitter.com/x/status/1767130830017573105
سید کوثر کاظمی نے بھی ان چیکس کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ پی ٹی وی اور نگراں حکومت ان دو افراد پر اتنی مہربان کیوں ہورہی ہے؟ ان افراد کو الیکشن ٹرانسمیشن کی مد میں لاکھوں روپے دیئے گئے، معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے، یقینا ایک دو حصہ دار ضرور ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1766135082593530271
سینئر صحافی محسن رضا خان انکشاف کیا کہ مرتضیٰ سولنگی نے ایک طرف شہباز حکومت میں اہم عہدے کے حصول کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں تو دوسری جانب ان کی بدعنوانیوں اور لوٹ مار کی داستانیں بھی سامنے آرہی ہیں، مرتضیٰ سولنگی نےصحافیوں کےپلاٹوں کی فہرست میں میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا نام شامل کرکے فہرست کو متنازعہ بنادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ٹرانسمیشن میں من پسند افراد کو کروڑوں روپے کے چیکس دیئے گئے جو منظر عام پر آئے تو کئی افسران کے تبادلے اور شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے، کروڑوں روپے خرچ کرنے کےباوجود پی ٹی وی کی ریٹنگز مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1766786306070216802
صحافی سعید بلوچ نے کہا کہ ابھی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف گفتگو کرنے والے مزید افراد کے نام سامنے آئیں گے جنہیں چن چن کر نوازا گیا، جس شخص نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ والی درخواست دی تھی اس کو بھی پی ٹی وی میں پروگرام دیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1766936823962673633
 
Last edited by a moderator: