پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا

jigrot

Minister (2k+ posts)
جب تک پاکستان کا انتظامی نظام ٹھیک نہیں کیا جائے گا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ایسا ہی باقی جنوبی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ ہورہا ہے ۔ پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ لوگوں کو غلام بنانے کے لیے بنایا گیا ہے اور وقتا فوقتا اس میں تبدیلیاں بھی اسی مناسبت سے کی جاتی ہیں ۔ یدلیہ ، مقددرہ ، انتظامیہ ، غلامیہ یہ سب ادارے عوام کو بیوقوف بنانے لیے اور ان کو غلام بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں ورنہ طاقت کا سرچشمہ ایک ہی ادارہ ہے اور ایک ہی شخص ہوتا ہے اگر آپ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ وہاں پر بھی بڑی طاقتوں نے ایک ایسا سسٹم بنا دیا ہے کہ اگر اس ادارے کا شخص بات نہیں مانتا تو اسے آسانی سے گھر بھیج دیا جاتا ہے پاکستان کے تمام اداروں میں صرف ایک شخص کی حکمرانی ہوتی ہے بس اپنی مرضی کا بندہ لے آئیں سارہ ادارہ قبضے میں آجاتا ہے اس ادارے کا سربراہ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے اگر کوئی اس کے غیر قانونی کام کی نشاندہی کرتا ہے یا کوئی بہتر کام کرنے کا مشورہ دیتا ہے اس کو گھر بھیج دیا جاتا ہے پاکستان کا موجودہ نظام چوروں کو تحفظ دیتا ہے چور خوشحال ہوتے ہیں اور پاکستان غریب ہوتا ہے اور قرضوں سے کام چلانا پڑتا ہے یہاں ہر شخص اپنی بہتری کے لیے کام کرتا ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آتا ایسے نظام میں پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا یہ نظام ابھی تک چل رہا ہے اس کہ وجہ قرضہ کا مل جانا ، سمندر پار پاکستانیوں کی بھیجی ہوئی رقوم اور کچھ برآمدات ہیں ۔ یہ نظام اسی دن ناکارہ ہوجائے گا جس دن قرضہ ملنا بند ہوگیا اور وہ وقت بھی زیادہ دور نہیں ہے ۔ پاکستان ترقی بھی کر سکتا ہے آگے بڑھ سکتا ہے قرضہ بھی اتر سکتا ہے اگر پاکستان کے لوگ غلامی کی زنجیر کو کاٹ پھینکیں یہ ایک ایسی زنجیر ہے جہ پاکستانیوں کے گلوں میں ڈال دی گئی ہے اور کچھ ٹکوں کے عوض پاکستانیوں نے ہی ڈالی ہے ۔ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے پاکستان کو نئے صوبوں کی ضرورت نہیں ہے صرف ضلعی حکومتیں بنا دی جائیں اور سارے اختیارات اس حکومت کو منتقل کردیئے جائیں ۔ ہر ضلع کی اپنی پولیس اپنی عدالتیں اور اپنی انتظامیہ ہو جب اختیار عوام کو منتقل ہوگا وہ خود ہی اپنی حالت ٹھیک کرلیں گے پاکستانی محنتی ، پڑھے لکھے ، سمجھدار اور ایماندار لوگ ہیں ۔ دوسرے ملکوں میں جاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں اپنے ملک کے لیے تو جان بھی نچھاور کردیں گے ۔ ایک بار ان کو بااختیار بنا کر دیکھ لیں
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
In Pakistan's 76 years of history, only the great & courageous Imran Khan has taken the corrupt fascist establishment head-on. All others like Sharifs/Zardaris etc. are just boot-licking pussys.
As long as the rogue army is involved in the state matters, Pakistan can never prosper.
 

carne

Chief Minister (5k+ posts)
GkD8s1caAAEyCUa
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
حقیقت یہی ہے کہ پاکستانی قوم کو کسی طرح کی کوئی آزادی نہیں دی گئی۔ اگر آزادی دی گئی تھی تو صرف بھارت کو دی گئی تھی۔پاکستانی قوم کو برطانوی وائسرائے سے نکال کر امریکی وائسرائے کے حوالے کیا گیا ہے۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔ امریکی وائسرائے اسلام آباد میں بیٹھ کر احکامات دے رہا ہے اب اسے امریکی سفیر سمجھیں یا کچھ اور آپ کی مرضی۔


That is exactly what it is!
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
حقیقت یہی ہے کہ پاکستانی قوم کو کسی طرح کی کوئی آزادی نہیں دی گئی۔ اگر آزادی دی گئی تھی تو صرف بھارت کو دی گئی تھی۔پاکستانی قوم کو برطانوی وائسرائے سے نکال کر امریکی وائسرائے کے حوالے کیا گیا ہے۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔ امریکی وائسرائے اسلام آباد میں بیٹھ کر احکامات دے رہا ہے اب اسے امریکی سفیر سمجھیں یا کچھ اور آپ کی مرضی۔
اور پاکستان آرمی کے آٹھ دس لوگ انھوں نے خریدے ہوئے ہیں
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
Yes system is rotten no doubts but what’s the solution ?

Khan be PM again ?
تمھاری سوئی خان پر آکر اٹک جاتی ہے خان ہمارے چچے کا بیٹا نہیں اور نواز شریف کسی مودی کی اولاد نہیں ہے ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اگر نوازشریف اچھے کام کردے گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے ہم پٹواری نہیں ہیں کہ ایک پلیٹ پر بک جائیں گے
 

Back
Top