اعظم سواتی کے قرآن پر حلف لیکر بیان پر سوالات اٹھنے لگے

azmzh1h12.jpg


گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دیا اور کہا کہ آرمی چیف سے عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، پارٹی رہنماؤں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کا جلسہ ملتوی کروانے کا کہا۔

انہوں نے مزید کہ اک بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالا جیل لے کر گئے، بانی پی ٹی آئی سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے مل کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔

اعظم سواتی کے مطابق بائیس اگست کا جلسہ علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور عمر ایوب کے کہنے پر عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد ملتوی کیا۔ ادارے کی کسی بندے نے ملاقات نہیں کی تھی، قیادت اب تک جھوٹ بول رہی تھی۔

صحافی ثمینہ پاشا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اعظم سواتی طوطے کی طرح اسٹیبلشمنٹ کی زبان بول رہے ہیں۔ پورا اسکرپٹ اچھا یاد کروایا ہے پر یہ نہیں بتایا کہ عمر ایوب ، شبلی کے کہنے پر اڈیالہ کے دروازے کیسے کھل گئے۔ اور جب بہنوں کی ملاقات نہیں ہو پا رہی تھی تب ان کی ملاقات کیسے ہو گئی کون اتنا مہربان تھا؟
https://twitter.com/x/status/1909064815504757238
انہوں نے مزید کہا کہ اور بیرسٹر گوہر کے کہنے پر ہی اڈیالہ کے دربان نے صبح سات بجے گیٹ بھی کھول دیا؟
https://twitter.com/x/status/1908598538696855598
حمید خان نے لکھا کہ بہتر ہے کہ اعظم سواتی صاحب خاموش رہے۔ جناب اگر اپ لیڈر شپ کے کہنے پر اڈیالہ جیل گیا تھا تو صبح 7 بجے اڈیالہ جیل کے دروازے کس نے کھولے تھے ۔؟؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1908899112130392277
ایک طرف اعظم سواتی کہتے ہیں آرمی چیف سے بات کی کوشش کی لیکن دروازے نہیں کُھلے لیکن دوسری جانب حیرت انگیز طور پر اڈیالہ جیل کے دروازے اُن کےلئے باآسانی کُھل جاتے ہیں، حالانکہ خان کی فیملی اِس شرف سے فی الحال محروم ہے
https://twitter.com/x/status/1909108283203367288
ڈاکٹر معید پیرزادہ نے تبصرہ کیا کہ حیران کن طور پر بیرسٹر سیف، علی امین اور اعظم سواتی کو عمران خان سے ملنے دیا گیا جبکہ ان کی فیملی اور باقی ٹیم کو ملنے کی اجازت نہیں تھیاعظم سواتی نے عمران خان سے ملنے کے بعد جو الزامات بابر سلیم سواتی پر لگاۓ وہ حیران کُن تھے بابر سواتی نے پچھلے ایک سال سے بڑا شاندار کام کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1909085008653938772
امجد خان کا کہنا تھا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کسے یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں ؟ اعظم سواتی اور ہینڈلرز جانتے ہیں کوئی ان کی بات نہیں مانے گا اسی لیے قرآن پر ہاتھ رکھوایا گیا ۔
https://twitter.com/x/status/1909110074557030875
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بغیر کسی وجہ کہ جب کوئی شخص ایک بہت ہی ادنیٰ دنیاوی مسلے پر اپنے آپکو سچا ثابت کرنے کے لیے قرآن پاک کو بیچ میں لے آئے تو اس سے نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ اس شخص کو یقین ہے کہ لوگوں کو اسکی باتوں پر کوئی اعتبار نہیں تو چلو بیچ میں قرآن لے آؤ تاکہ اسے سچا مان لیا جائے

قابل افسوس رویہ ہے یہ . اعظم سواتی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Waqai......
Bahot, bahot bahot mushkil hai "musalmaan" hona.
Pakistan mein sirf ginti k reh ga,ay hain.
Ek Khan Sahab aur un k chand rufaqaa jo saath jail mein hain.
Baaqi sab darpok, kamzor, eemaan ki nichli manzil mein bhi nahi.
 

Taimur.javed

Senator (1k+ posts)
That's the first thing that came in my mind. How come Jail doors were opened for him and other leaders without involvement of Establishment who controls access to Khan.

I really fail to understand how someone who has faced naked persecution of Establishment can join them. Umar Cheema and this guy seem like geniuine beighriats.
 
Last edited:

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Waqai......
Bahot, bahot bahot mushkil hai "musalmaan" hona.
Pakistan mein sirf ginti k reh ga,ay hain.
Ek Khan Sahab aur un k chand rufaqaa jo saath jail mein hain.
Baaqi sab darpok, kamzor, eemaan ki nichli manzil mein bhi nahi.
یہ صحیح کیہ رہا ہے یار ہندو ؟؟

 

Back
Top