گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دیا اور کہا کہ آرمی چیف سے عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، پارٹی رہنماؤں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کا جلسہ ملتوی کروانے کا کہا۔
انہوں نے مزید کہ اک بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالا جیل لے کر گئے، بانی پی ٹی آئی سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے مل کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔
اعظم سواتی کے مطابق بائیس اگست کا جلسہ علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور عمر ایوب کے کہنے پر عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد ملتوی کیا۔ ادارے کی کسی بندے نے ملاقات نہیں کی تھی، قیادت اب تک جھوٹ بول رہی تھی۔
صحافی ثمینہ پاشا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اعظم سواتی طوطے کی طرح اسٹیبلشمنٹ کی زبان بول رہے ہیں۔ پورا اسکرپٹ اچھا یاد کروایا ہے پر یہ نہیں بتایا کہ عمر ایوب ، شبلی کے کہنے پر اڈیالہ کے دروازے کیسے کھل گئے۔ اور جب بہنوں کی ملاقات نہیں ہو پا رہی تھی تب ان کی ملاقات کیسے ہو گئی کون اتنا مہربان تھا؟
https://twitter.com/x/status/1909064815504757238
انہوں نے مزید کہا کہ اور بیرسٹر گوہر کے کہنے پر ہی اڈیالہ کے دربان نے صبح سات بجے گیٹ بھی کھول دیا؟
https://twitter.com/x/status/1908598538696855598
حمید خان نے لکھا کہ بہتر ہے کہ اعظم سواتی صاحب خاموش رہے۔ جناب اگر اپ لیڈر شپ کے کہنے پر اڈیالہ جیل گیا تھا تو صبح 7 بجے اڈیالہ جیل کے دروازے کس نے کھولے تھے ۔؟؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1908899112130392277
ایک طرف اعظم سواتی کہتے ہیں آرمی چیف سے بات کی کوشش کی لیکن دروازے نہیں کُھلے لیکن دوسری جانب حیرت انگیز طور پر اڈیالہ جیل کے دروازے اُن کےلئے باآسانی کُھل جاتے ہیں، حالانکہ خان کی فیملی اِس شرف سے فی الحال محروم ہے
https://twitter.com/x/status/1909108283203367288
ڈاکٹر معید پیرزادہ نے تبصرہ کیا کہ حیران کن طور پر بیرسٹر سیف، علی امین اور اعظم سواتی کو عمران خان سے ملنے دیا گیا جبکہ ان کی فیملی اور باقی ٹیم کو ملنے کی اجازت نہیں تھیاعظم سواتی نے عمران خان سے ملنے کے بعد جو الزامات بابر سلیم سواتی پر لگاۓ وہ حیران کُن تھے بابر سواتی نے پچھلے ایک سال سے بڑا شاندار کام کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1909085008653938772
امجد خان کا کہنا تھا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کسے یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں ؟ اعظم سواتی اور ہینڈلرز جانتے ہیں کوئی ان کی بات نہیں مانے گا اسی لیے قرآن پر ہاتھ رکھوایا گیا ۔
https://twitter.com/x/status/1909110074557030875
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/attachments/azmzh1h12-jpg.9227/
Last edited by a moderator: