منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، جے یو آئی
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے میٹنگز کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنایا جائے گا، لیکن بعد میں یہ فیصلہ تبدیل کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے ایک بیان...
حکومت کا دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کروانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر سے زائد قرضے رول اوور کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024-25 میں مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے 23 ارب ڈالر کی...
نگران حکومت کا تمام ڈسکوز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ
انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کی شرائط پر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں میں اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت حکومت نے تمام ڈسکوز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام ڈسکوز کو نہ صرف نجکاری لسٹ...
انٹیلیجنس ایجنسی سمیت 4 اداروں کو پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں دیے گئے قرضوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایک انٹیلی جنس ایجنسی سمیت چار اداروں کو کووڈ-19 وبا کے دوران صفر شرح سود پر 620 افراد کو دیے گئے تقریباً 3 ارب ڈالر کے قرضوں کے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کا حکم دیا۔...
پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر لب کھول لیے، ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا گیا بلاشبہ آئی ایم ایف پروگرام طے ہونا مثبت پیش رفت ہے لیکن آگے کیا کرنا ہے؟ بیان میں کہا گیا معاشی اصلاحات سے متعلق پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، حکومت کی ترجیح آئی ایم ایف اور دیگر...
پاکستان پیپلز پارٹی عید کے بعد حکومت کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ہے، امکان ہے حکومتی پالیسیوں پر نالاں ہونے کے باعث پیپلزپارٹی نے حکومت سے علیحدگی کے لیے تمام تیاریاں کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے جبکہ...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کردیا کہ عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید مضبوط ہوجائے گی، ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا تیرہ پارٹیوں کی یہی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہو اور جیل میں ہو، اداروں کوبخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت اورصلاحیت صفر...
وفاقی حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نمٹنے کیلیے حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے. وفاقی حکومت نے جمعے کے روز فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے 2پاور پلانٹس کو قطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کردیے جائیں۔
مذکورہ دونوں پاور پلانٹ 4سال قبل حکومت کی نجکاری فہرست میں...
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے آئندہ سال کے اوائل یعنی جنوری میں ہی مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی حکومت بنا لے گی، انہوں نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہی ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکلنے میں مدد کریں گے اور مشکل حالات سے نجات دلائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی کوشش ہوتی ہے کسی طرح 5 سال مکمل کر لے اس سے اصل مسائل سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔
امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ جب حکومت کی توجہ صرف اپنا وقت پورا کرنے پر ہو گی...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پر پاک چین مشترکہ جے سی سی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، پاکستان کی ساری حکومت ادھار کے اوپر چل رہی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ٹیکس آمدن اس سال 7 ہزار ارب ہو گی، اس...
تحریک انصاف کے سینیٹراعظم خان سواتی کی جانب سے متنازع بیان پر گرفتاری کے معاملے کے بعد اب حکومت نے قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی گرفتاری سے متعلق رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد سجاد نے ایوان زیریں میں ترمیم پیش کی۔ حکومت کی طرف سے پیش...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور کررہی ہے،ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے تمام سینیٹرز، وزرا، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی کو ہنگامی طور پر...
ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کہتے ہیں کہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں ن لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی،جب کہ نومبر کے آخر یا دسمبر میں نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کے حکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ، سیلاب زدہ علاقوں...
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر مزید پیچیدگیاں پیدا کردیں، یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے، جس کے باعث ان کی سیاست دفن ہو...
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے عمران خان کہیں تو 15 منٹ میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کا بھی خاتمہ کر سکتے ہیں۔
جلسے سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر دفاع...
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر جو کہ عدالت سے سزایافتہ ہیں، قومی اسمبلی کی منتخب رکن بھی نہیں، نہ ہی حکومت میں کسی عہدے پر ہیں انہیں سرکاری پلیٹ فارمز بطور حکومتی عہدیدار پروموٹ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے دیگر حکومتی اتحادی عہدیدار وارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کی تو...
چوہدری پرویز الہٰی ہمارے اتحادی ہیں، ان سے مشاورت کر رہے ہیں، شہاز شریف استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو ضرور دیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی ہمارے اتحادی ہیں، ان سے مشاورت کر رہے ہیں،...
عالمی مالیاتی ادارے نے وفاقی حکومت کو نیب قوانین میں حالیہ ترامیم پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو چھ بلین ڈالر کی قسط جاری کرنے کیلئے مزید چار سخت شرائط پر عملدرآمد کرنے کا کہہ دیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں...
چیئرمین اپٹما حامد زمان کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکس پر ٹیکس لگائیں گے اور کارپورٹ سیکٹر کو مایوس کریں گے تو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر نکل جائیں گے، ریونیو نہیں بڑھے گا بلیک میں کاروبار بڑھ جائے گا۔
چیئرمین اپٹما نارتھ زون حامد زمان کا کہنا ہے کہ یہ جو کام موجودہ حکومت کر رہی ہے اس سے ملک بچتا ہوا...