،جعلی اکاونٹس کے بعد اب بھٹہ مزدور کے نام 27 گاڑیوں کا انکشاف،

ApnaTank

Voter (50+ posts)

جعلی اکاونٹس کے بعد اب بھٹہ مزدور کے نام 27 گاڑیوں کا انکشاف

ملک میں بے نامی بینک اکاؤ نٹس کے ظاہر ہونے کے بعد ٹانک کے گاؤں شیخ اوتار سے تعلق رکھنے والے بھٹہ خشت مزدور کے نام پر27قیمتی گاڑیاں نکالنے کا انکشاف مزدور گھر میں بیٹھے بٹھائے گاڑیوں کا مالک بن گیا ایف بی آر نے محنت کش مزدورکو 93لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس جاری کر دیانوٹس ملتے ہی غریب محنت کش بشیر احمد کی رات کی نیندیں حرام ہو گئیں ملک میں تو ویسے بھی بے نامی اکاؤ نٹس کے چرچے عام ہو چکے ہیں لیکن اب محنت کش کے نام پر قیمتی گاڑیاں نکالنے کا کیس ٹانک کے نواحی گاؤں شیخ اوتار سے ظاہر ہو چکا ہے ٹانک کے نواحی گاؤں شیخ اوتار میں ایک محنت کش بشیر احمد ولد قاسم خان جو بھٹہ پر مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے کے اوسان اس وقت خطا ہو گئے جب ایف بی آر کی طرف سے اس کو 27قیمتی گاڑیوں کی مالکیت پر 93 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس تھما دیا گیا نوٹس ملتے ہی غریب مزدور چکرا گیا کہ وہ 27 قیمتی گاڑیوں کا مالک کیسے بن گیا اس سلسلہ میں مقامی صحافیوں کی ایک ٹیم نے گاؤں شیخ اوتار کا دورہ کیا اور بھٹے پر محنت مزدوری کرنے والے بشیراحمد سے ملاقات کی تو انہوں نے صحا فیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے علاقہ میں مقامی بھٹہ پر مزدوری کرتا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر مجھے 360روپے ملتے ہیں جس پرمیں بڑی مشکل کے ساتھ اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہا ہوں میں بہت غریب آدمی ہوں محنت مزدوری کر رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دن پہلے ایف بی آر کی جانب سے 93لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ آپ کے نام پر 27قیمتی گاڑیاں ہیں میں نے جب نوٹس کی تعمیل نہ کی تو میرے نام پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا بشیر احمد نے کہا کہ نوٹس ملنے کے بعد میں سخت اذیت کا شکار ہوں میری راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں جبکہ میرے گھر والے بھی سخت پریشان ہیں انہوں نے کہا جو شخص بھٹے پر مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالے اس کے پاس 27قیمتی گاڑیاں کہاں سے آئیں گی انہوں نے کہا کہ میں بے قصور ہوں مجھے پتہ نہیں کہ میرے نام سے کس نے گاڑیاں نکالی ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اذیت سے نجات دلائی جائے اور اس میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے.
 
Last edited by a moderator:

karachii

Minister (2k+ posts)
Zardari and Company waqaii robin hood hai, ab yeh awam per laazim hai k dekhay k kahi koi masiha un k account mei arbou rupay yah un k naam per garia tou nahi gift ker raha.
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
kum se kum zardari ghareebon ke account main paise tu daal raha hai sind main , is Nawaz ne punjab ke logon ke lye kia kya hai ? kata hai tu lagata bhi hai is only fit for zardari not for Nawaz chor.