آؤ جناح صاحب عمرے تے چلیے

CanPak2

Minister (2k+ posts)
وسعت اللہ خان


بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی




نون لیگ نے ماہِ رمضان کی مصروفیات کے پیشِ نظر صدارتی انتخاب کی تاریخ بدلنے کے لیے کہا تھا



مثلاً یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کہ کوئی بھی انتخاب اعلان شدہ تاریخ سے چھ دن آگے یا پیچھے منعقد ہوجائے۔ آخر سنہ ستر اور دو ہزار آٹھ کے انتخابات کی تاریخ کو بھی اعلان ہونے کے بعد بدلنا پڑا تھا کیونکہ ستر میں مشرقی پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال کے سبب اکتوبر میں انتخابی عمل ناممکن تھا لہٰذا اسے سات دسمبر تک بڑھا دیا گیا۔ جبکہ ستائیس دسمبر دو ہزار سات کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے سبب اعلان شدہ انتخابی تاریخ کو ایک ماہ آگے کرنا پڑا۔ کسی سیاسی جماعت نے دونوں مرتبہ کوئی مخالفت نہیں کی کیونکہ جواز ٹھوس اور انسانی بس سے باہر تھا۔



مگر موجودہ صدارتی انتخاب کی اعلان شدہ تاریخ پیچھے کیے جانے کی وجوہات کچھ ایسی بیان کی گئی ہیں کہ شاید جمہوری تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہ ملے۔ ان وجوہات کا تعلق قانون و آئین کی بجائے روحانیات سے جوڑا گیا اور رمضان کے آخری دس دن کی عباداتی مصروفیات کو بطور دلیل پیش کیا گیا اور سپریم کورٹ نے ان وجوہات کو تسلیم بھی کر لیا۔ چنانچہ آئندہ کے لیے یہ راہ کھل گئی کہ اب الیکشن کمیشن کو کسی بھی انتخابی عمل کا کیلنڈر بناتے ہوئے مذہبی کیلنڈر بھی دیکھنا پڑے گا۔




مثلاً کسی بلدیاتی ، پارلیمانی ، ضمنی یا صدارتی انتخاب کی تاریخ محرم کے شروع کے دس دنوں میں کیسے رکھی جاسکتی ہے۔ اہلِ تشیع امیدوار اور ووٹر اعتراض کرسکتے ہیں کہ جناب ہم مجالس و ماتم و ذکر و جلوسِ عزاداری کریں یا انتخابی مہم چلائیں؟ اور پھر چہلم ، یومِ علی یا عیدِ غدیر کے موقع پر پولنگ کے کیا معنی؟




کوئی انتخابی تاریخ ایسی نہیں دی جاسکتی جس میں نو تا بارہ ربیع الاول کے چار دن پڑیں۔ کیا سوادِ اعظم رسول اللہ کی ولادتِ مبارکہ و وصال کو یاد کریں گے یا جلوس سے نکل کر ووٹنگ کی لائنوں میں کھڑے ہوں گے؟



الیکشن کمیشن کے نزدیک چونکہ تمام شہری بلا مذہب و ملت برابر ہیں لہٰذا اسے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کے پیشِ نظر کرسمس اور ایسٹر کی تاریخوں کا بالخصوص خیال رکھنا ہوگا۔ اور پھر ہندو امیدوار بھلا دیوالی، ہولی اور دسہرے کا تہوار چھوڑ کر انتخابی مہم کیوں چلانے لگے؟ تو کیا سکھ ووٹر برداشت کر لیں گے کہ گرو نانک کے جنم دن پر گرنتھ صاحب کا سات دیوسیا پاٹ چھوڑ چھاڑ کر بیلٹ بکس کو پرنام کریں؟ اور پارسی امیدواروں کا کیا ہوگا اگر زرتشت کا یومِ پیدائش عین انتخابی مہم کے دوران آگیا؟ اور بہائی بھی تو اسی پاکستان میں رہتے ہیں۔ احمدیوں کا تو خیر کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ انہیں کونسا کسی انتخاب میں کھڑے ہونا یا ووٹ ڈالنا ہے ۔۔۔



لیکن پیپلز پارٹی نے بالخصوص اس قضیے کو اپنے لیے جس طرح سیاسی زندگی و موت کا مسئلہ بنایا ہے وہ حیران کن ہے۔ اگر پارٹی کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض تھا تو وہ باہر سے چلی پکار کرنے کے بجائے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست دائر کر کے بھی تو فریق بن سکتی تھی؟ کیا پیپلز پارٹی کو یاد نہیں رہا کہ بے نظیر بھٹو اپنے جن فیصلوں کے غلط ہونے کا اعتراف کرتی رہیں ان میں سے ایک سنہ انیس سو پچاسی کے غیر جماعتی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ تھا۔ اور جماعتِ اسلامی، تحریکِ انصاف، بلوچ قوم پرست جماعتوں اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی سمیت جن تنظیموں نے دو ہزار آٹھ کے انتحابات کا بائیکاٹ کیا وہ آج تک افسوس کرتی ہیں۔



اوہ ہاں یاد آیا ۔۔۔پاکستان ستائیس رمضان کو لیلہ القدر کی شب وجود میں آیا تھا۔ کاش میاں نواز شریف جناح صاحب کے ساتھ ہوتے اور کہتے


’چھڈو جناح صاحب ۔عید دے بعد بنا لینا۔ آؤ عمرے تے چلئے۔‘

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/07/130728_baat_say_baat_sa.shtml
 
Last edited by a moderator:

falcons

Minister (2k+ posts)
پاکستان 27 رمضان کو لیلہ القدر کی شب وجود میں آیا تھا۔
کاش میاں نواز شریف جناح صاحب کے ساتھ ہوتے اور کہتے
چھڈو جناح صاحب ۔عید دے بعد بنا لینا۔ آؤ عمرے تے چلئے۔
 

ruby303

Senator (1k+ posts)
As muslim we should respect it but pti s naya roshin khyal islam can accept it he isnt going london to chill
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
افسوس میاں صاحب کی حرکتوں نے مذہبی عبادات کا بھی مذاق بنا ڈالا۔

 

ayaan1

MPA (400+ posts)
NEHARI LEAGUE WALLEY SAREY YATEEM HEIN ,ISS LIAY SAREY PAKISTAN GOVERNMENT K KHACHEY PAR APNEY BAAP KA MAAL SAMAJ KAR FREE MEIN UMRA KARNEY JAA RAHEY HEIN!!!!! BESHARUM LOG!!!!!:angry_smile::angry_smile:
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
عمران خان ہمیشہ کہتا تھا کہ نواز شریف ایمپائروں کو ساتھ ملا کر کھیلنے کا عادی ہے

یہی کام اس نے پچھلے زرداری کے دور میں کیا
اس نے بجاۓ اپوزیشن خود کرنے کے ایک ملازم رکھ لیا --- افتخار چوہدری
بقول کسے ، ایک عدد جج کر لیا
خود لندن ، سعودیہ اور پیچھے سے عدلیہ نے زرادی کو ڈنڈا دیا ہوا تھا

زرداری سمجھ رہا تھا کہ اس نے بڑی اچھی کرپٹ حکومت چلا لی ہے اور وہ سب کو خرید سکتا ہے
لیکن نواز نے صرف ایک افتخار چوہدری خریدا اور اس نے زرداری کے دو وزیر عظم فارغ کر دیے

اب دیکھتے ہیں کہ نواز کہاں غلطی کرتا ہے
لگتا ہے اپنے ہی گناہوں کے ہاتھوں الله ہی اس کو پکڑے گا
اس کا سیاسی باپ بھی ہر وقت عمرہ کرنے بھگا جاتا تھا​
 

ayaan1

MPA (400+ posts)
As muslim we should respect it but pti s naya roshin khyal islam can accept it he isnt going london to chill
***** LEAGUE SEY KAHO K APNEY KHARCHEY PAR JAEIN TU PHIR KOI ITRAAZ NAHI HEY,YE BE SHARUM TU APNEY BAAP KA MAAL SAMAJ KAR GOVERNMENT OF PAKISTAN K PAISEY KHARAB KARWA RAHEY HEIN! :angry_smile:
 

DaXter Di Cario

Councller (250+ posts)
BTW when some one goes to umra dy bald there heads i havent seen there heads shave *curious*
and the fooj of azeem Ganjo leadr will acompny him too with the expenses of TAX payers money....(khazana khali hay bhai)
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
جھڑی گھر وچ ونڈی اوہ نیاز دا کی فائدہ --- جے دل نیوں صاف تے نماز دا کی فائدہ
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
عمرہ بھی سرکاری خرچے پر

پتہ نہی اس کے اعتکاف اور عمرے کا ٹیکہ کتنے کا لگے گا قوم کو
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
As muslim we should respect it but pti s naya roshin khyal islam can accept it he isnt going london to chill

فرائض پورے کرو نوافل عبادات کا درجہ فرض سے بہت نيچے ہے اگر فرض پورے نہ کئے تو نفل عبادت عذاب سے نہيں بچاسکتي

 
L

Liberal Fascist

Guest

اِس میں اب کسی کو کوئی شُبہ باقی نہیں رہنا چاہئے کہ یہ مُلک پاکستان اللہ کے نام پر اللہ کی مُسلم مخلوق کیلئے اللہ والے ایک بہت بڑے جید عالمِ دین حضرت مولانا محمد علی جِناح رحمہ اللہ نے بنایا تھا، البتہ حضرت سے ایک غلطی سرزد ہوگئی جو کِسی کمزور لمحے میں جاتے جاتے ہمارے سبز ہِلالی پرچم میں چار انگل چوڑی ایک سفید لکیر کھیچ گئے۔ تاویلیں گھڑنے والے اِسکو اقلیتوں کے برابر حقوق سے جوڑتے ہیں جبکہ اہلِ یماں کیلئے اِس سفید رنگ کی حیثیت سفید جھوُٹ سے زیادہ نہیں۔
 
Nawaz Sharif Please Answer this

Nawaz Sharif jawab dain ...



PMLN_MQM.jpg
 
Last edited:

MYCOUNTRY

Minister (2k+ posts)
Re: Nawaz Sharif Please Answer this

یہ سوالات بہت مشکل ہیں ، پہلے تو ان کو سمجنے کے لیے دماغ چاہئیے جو نوروں کے پاس نہیں ہے ،،،،،،،،،،، پھر جب سوال سمجھ آجائیں گے تو جواب کے لیے کسی پٹواری کو تلاش کرنا پڑے گا ،
 

CA 5 O

Senator (1k+ posts)
Re: Nawaz Sharif Please Answer this

Answer kaise dein...uske liye pehle ghairat, sharam, haya aur sab se barh ker aik dimagh chahiye, jiska nooron mein fuqdaan hai.
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Nawaz Sharif Please Answer this

میاں صاحب احسن اقبال کو تلاش کر رہے ھیں
[hilar][hilar][hilar]
 

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Nawaz Sharif Please Answer this

People of Pakistan has given theirs votes to very shame full party PLMn in Lahore and mqm in Karachi now they have very very very clear picture of nawaz who just love money AND POWER he can only do this nothing else