آئندہ الیکشن میں دھاندلی، احسن اقبال کا چئیرمین نادرا پر سنگین الزام


مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین نادرا تحریک انصاف کی حکومت کی آئندہ انتخابی مہم کیلئے نادرا کا ڈیٹا استعمال کررہے ہیں، اگر حکومت کو انتخابی مہم کیلئے نادرا ڈیٹا تک رسائی دی گئی تو چیئرمین نادرا آئین سے غدار ی کے مرتکب ہوں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جس قانون پر تمام اسٹیک ہولڈرز متفق نہ ہوں وہ تسلیم نہیں کیا جائے گا، موجودہ حکومت نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کو 17 نومبر 2021 کی تاریخ کی متنازع بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا اختیار آئین پاکستان نے دیا ہے، اس اختیار کو نادرا کے پاس منتقل نہیں کیا جاسکتا، کل الیکشن کمیشن کی سفارشات کو بلڈوز کرتے ہوئے قانون سازی کرنے کی کوشش کی گئی، اب اگر الیکشن کمیشن نے کسی دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ کیا تو وہ آئین و قانون کے منافی ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جرمنی ٹیکنالوجی میں ہم سے ایک ہزار گنا آگے ہے مگر وہاں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو غیر قانونی قرار دید یا گیا ہے، موجودہ حکومت کے جن کی جان ای وی ایم مشینوں میں ہے انہیں معلوم ہے کہ اگر یہ مشینیں نہ لگیں تو یہ انتخابات میں شکست کھائیں گے۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
الزام لگانے والا مجرم نواز اور فراڈ کی مجرمہ جھوٹی مریم
کا غلام ہے جس کے چور باپ نے ٣ بار حکومت کی اور پاکستان
تباہ کیا
 

MMushtaq

Minister (2k+ posts)
Tumeh kiya takleef hay aggar unkee karkardagi koi nahein tu tum ko tu khush hona chahiya. Tum log barre arram se jeet jao gay. Dammal dallo oar lodyaan pao.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Vision 2010 Mai Haram Maal Khanay Wala Dosron Pe Keechar Uchaal Raha Hai .. Wah Wah Wah
 

Back
Top