آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، اپنا پورا شیئر لیں گے،آصف زرداری

zardii1h1h1211.jpg

سابق وزیرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہوگی، پورا شیئر لیں گے۔ہم نے پاکستان بچانے کیلئے اپنی سیاست کو کمزور کیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ گفتگو لاہور میں پارٹی عہدیداران سے ملاقات کے دور ان کی اور کہا کہ اب میں پنجاب میں بیٹھوں گا،سب مل کر کام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیداران اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے میں نے گلبرگ شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب میں نے پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنان کو عزت دینی ہے،لوگوں کو علم ہونا چاہیے کہ پارٹی صدرگلبرگ میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جویہ کہتے ہیں کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہوچکا ہے ، سفید جھوٹ ہے، اگر دوبارہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری تبدیل کردوں گا، اشرف بارا کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سابق صدر مملکت نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انوکھے لاڈلے نے چار سال جو پالیسیاں اپنائے رکھیں آج اس کی وجہ سے مہنگائی ہے، یہ ہماری نہیں سنتے ،تب سنتے ہیں جب انہیں ضرورت پڑتی ہے، ہم نے پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو کمزور کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے آصف زرداری کے اس بیان کو مذاق قرار دیا اور کہا کہ آصف زرداری مسلسل 15 سال سے سندھ پر براجمان ہیں، 5 سال آصف زرداری صدر رہے، پاکستان میں 4 بار انکی جماعت کی حکومت رہی ہے تو کیا تبدیلی لیکر آئے؟
https://twitter.com/x/status/1538261069550039040 https://twitter.com/x/status/1538238477283774471 https://twitter.com/x/status/1538221944323166208
بلال ناصر نے تبصرہ کیا کہ جہاں مسلسل 13 سال سے اقتدار میں ہیں وہ کیا بدل لیا؟ وہاں آج بھی بچے بھوک سے مرتے ہیں، کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے، کوئی ایمبولینس، فائر بریگیڈ یا ریسکیو سروس نہیں ہے، چول مارنے کی بھی حد ہوتی ہے
https://twitter.com/x/status/1538179076799840261
شعیب میمن،علی سلمان علوی اور دیگر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے مسٹر 10 پرسنٹ کے نام سے مشہور تھے، اب مسٹر 110 پرسنٹ بن گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کیا سارا پاکستان بیچنے کاارادہ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1538235862542073856 https://twitter.com/x/status/1538234013801975808 https://twitter.com/x/status/1538224373554978818 https://twitter.com/x/status/1538245177604710403
بعض نے طنز کیا کہ سندھ کو اچھی طرح بدل لو یہی کافی ہے۔پاکستان کو بخش دو۔
https://twitter.com/x/status/1538214507243360257 https://twitter.com/x/status/1538190071471431680 https://twitter.com/x/status/1538188680099160067