آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ، آصف زرداری

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
zarsri.jpg


کراچی : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی کیونکہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کےسینئررہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عام انتخابات اور سندھ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر گفتگو کی گئی۔

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ، مسائل کاحل صرف پیپلزپارٹی کےپاس ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ میں تو پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں ہے، ہماری توجہ پنجاب ،خیبرپختونخوا،بلوچستان پرہونی چاہیے۔

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پی پی نےپنجاب میں سیاسی حکمت عملی تیارکی ہے، نتائج پہلے سے مختلف ہوں گے۔


Source
 

siasat.us

Councller (250+ posts)
یہ خود کو بہت شاطر سمجھتا ہے . پچھلی حکومت میں اس نے نون لیگ صرف بدنام کرنے کے لیے آگے کیا تا کہ اگلی حکومت اس کو ملے مگر ہمیشہ کی طرح اس کے ساتھ اس بار بھی ہاتھ ہو گیا
 

free_man

MPA (400+ posts)
حکومت تمہارے ابو جی کی ہو گی ہاں لوٹ مار کی اجازت تمہیں بھی ہوگی کیونکہ قوم سو رہی ہے​
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
😆 "مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔"

پیپلز پارٹی مسائل کی جڑ ہے
 

Back
Top