
آئندہ کبھی (ن) لیگ کو ووٹ نہ دیں، لیگی حکومت کے بڑے حامی اور مشہور صحافی طلعت حسین برس پڑے
طلعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نظریاتی طور پر ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا لیکن اگر ووٹ دینا پڑے تو میں ن لیگ کو ووٹ نہیں دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1808157312642678881
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ن لیگ کو ووٹ مت دیں کیونکہ انہوں نے دو نمبری کی ہے، انہوں نے فراڈ کے ذریعے، بیک ڈوز کے ذریعے ، بیک ڈور بھی نہیں تہ خانہ ہے، یہ تہہ خانے سے نکلے ہیں اور ہم پر ٹیکسز لگادئیے۔۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں بتارہے ہیں کہ ہم کس مشکل میں ہیں، پاکستان مشکل میں ہماری وجہ سے نہیں آپکی وجہ سے ہے، یہ سب ہمارا کیا دھرا نہیں آپکا کیا دھرا ہے۔
یادرہے کہ طلعت حسین عمران خان کے شدید ناقدین میں شمار ہوتے ہیں اور وہ ن لیگ کے کٹرحامیوں میں شمار ہوتے ہیں مگر بجلی کے بلوں، تنخواہوں پر ہوشربا ٹیکسز اور مہنگائی نے طلعت حسین کو بھی ن لیگ کے خلاف بولنے پر مجبور کردیا
طلعت حسین کے بعد کئی ن لیگ کے حامی صحافی اور وی لاگرز ن لیگ پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، انکا شکوہ ہے کہ آپ ہمیں بتاتے تھے عمران خان بہت مہنگائی کررہا ہے، معیشت تباہ کررہا ہے، مگر جب سے آپ آئے ہیں آپ نے عوام کی کمر توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/talah1ih3345.jpg