آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھر چلی جائے گی،فواد چودھری

20fawadkaatghora.jpg

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو لیا خوب آڑے ہاتھوں، طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھر چلی جائے گی،اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے ہوا نکل جائے گی،وزیراعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1500378826198892548
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی،معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اب پتہ چلا اپوزیشن نے وزیراعظم کے نہیں بلکہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانی ہے کیونکہ اس میں خفیہ رائے شماری ہوتی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان پارٹیوں کی سیاسی پیدائش خفیہ طریقوں سے ہوئی،اس لئے انہیں لگتا ہے یہ اپنے خفیہ بیرونی آقاؤں کے خفیہ پیسوں سے یہ واردات ڈال لیں گے۔اب آپ آئیں آپکو سرعام ہرائیں گے

https://twitter.com/x/status/1500404236009439235
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ عمران خان کو عدم اعتماد آنے سے قبل استعفیٰ دے دینا چاہیے، استعفیٰ نہ دیا تو اسلام آباد پہنچ کرعدم اعتماد لائیں گے،عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو زبردست، نہ ہوئی تب بھی گھر نہیں بیٹھیں، جدوجہد جاری رہے گی۔