عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق، اس کمی کا فائدہ تمام صارفین کو ہوگا، جو کہ کیپٹیو پاور پلانٹس پر عائد کی گئی لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے فراہم کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی بتایا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس پر گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ایک ریلیف پیکج پر کام جاری ہے، جس کا اعلان عالمی مالیاتی فنڈ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/GhPmdGSD/shhebaz.jpg