آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

7gaskiqeemtoonmeizaa.png


وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے سفارشات وفاقی حکومت کو بھیج دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے 25.78 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مختلف صارفین کی کیٹیگریز کے مطابق اضافے کی حتمی منظوری دے گی۔

گیس کی قیمتوں میں یہ اضافہ آئی ایم ایف کی قرض پروگرام کی شرائط میں شامل ہے، جس کا مقصد حکومتی آمدنی میں اضافہ اور مالیاتی خسارے میں کمی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں یہ اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے سکتا ہے، جس سے عام شہریوں پر بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بعد گھریلو صارفین، صنعتوں اور تجارتی سیکٹر پر مالی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
 

Back
Top