آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے پاکستانی قرضوں میں اضافہ ہوگا، رپورٹ

16paistannkqrzyskjd.png

پاکستان کے لئے بری خبر سامنے آگئی, معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم کے مطابق پاکستان نے اگر بروقت اصلاحات نہ کیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہو گا,معاشی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے نئے قرض پروگرام پر رپورٹ جاری کر دی۔

معاشی تحقیقاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی, نئے قرض پروگرام کی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے,رپورٹ میں کہا گیا نئے قرض پروگرام سے پاکستان کے قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا,قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں کے حصول میں مدد ملے گی۔

پرائم کی رپورٹ کے مطابق نئے پروگرام کے اہداف میں پاکستان معاشی اصلاحات کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے,پاکستان کو جولائی تا اگست ٹیکس ہدف میں 98 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے, سرکاری اداروں کے نقصانات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے,رپورٹ میں کہا گیا نجکاری کے پروگرام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اور سرکار کے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

دوسری جانب اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن نے پاکستان کے لئے اربوں ڈالر کے قرض کا اعلان کردیا، قرض کی رقم آئندہ3سال میں فراہم کی جائے گی, واشنگٹن میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور آئی ٹی ایف سی وفد میں ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کھوتی کے بچو جب قرضدار ہونے کے باوجود قرض پہ قرض لوگے تو قرضوں میں اضافہ نہیں تو کیا کمی ہوگی
 

Back
Top