
آئی جی پنجاب نے پورے پاکستان میں 9 مئی کے کیسز کا ذمہ دار صنم جاوید خان کو قرار دیا ہے، صنم جاوید خان نومئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں اور ان پر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی میں 9 مئی کے کیسز درج ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان پر کوئٹہ سمیت مزید شہروں میں نومئی کے کیسز درج ہونگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے صنم جاوید کے کیسز پر انوکھی منطق دی۔ایک صحافی نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا کہ صنم جاوید کو مزید کتنے مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا؟
اس پر آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ آپ 9 مئی کے کیسسز کو پڑھ لیں پہلے،، اگر میں یہاں پر کھڑا ہو کر کہتا ہے کہ پورے پاکستان کو آگ لگا دوں گا تو اس کا جہاں جہا امپیکٹ ہوگا وہاں وہاں اس پر کیس ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1800806221097619897
انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر میں کہتا ہوں کہ پورے پاکستان میں آگ لگادو، اسکے بعد جس جس ضلعے میں یہ ہوتا ہے اسکی ذمہ داری مجھ پر آتی ہے۔
صحافی زبیر علی خان نے اس پر ردعمل دیا کہ آئی جی اسلام آباد کو قانون دوبارہ پڑھنا چاہے، کسی جرم کے خلاف ایف آئی آر اس وقت تک نہیں کٹ سکتی جب تک جرم سرزد نہ ہوا ہو۔۔۔ پاکستان کی تعیزارت تو یہی کہتی ہیں پتہ نہ یہ کس جنگل کے آئی جی ہیں
https://twitter.com/x/status/1800830776692596925
علی سلمان علوی کا کہنا تھا کہ صنم جاوید خان کے وکلاء کو بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے پر آئی جی پنجاب کے خلاف ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کرنی چاہئیے۔ یہ شخص ذہنی طور پر کسی اے ایس آئی کے عہدے پر کام کرنے کا اہل نہیں ہے، اسے آئی جی کی کرسی پر بٹھایا ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1800839205654016357
فرزانہ نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی جذبات میں آکر کہہ دے کہ میں ساری دنیا جلا دوں گی تو کیا اُسکا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں چلے گا یا 200 ممالک میں الگ الگ جا کر ضمانت کروانا پڑے گی
https://twitter.com/x/status/1800854402221412840
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ آدمی ذہنی مریض ہے۔ اندازِ گفتگو، ہاتھوں کی بے سبب حرکت انکی ذہنی اور جسمانی بے چینی اور مرض کو ظاہر کرتی ہے
https://twitter.com/x/status/1800822746408210517
عارف ڈار نے کہا کہ اگر اس بندہ کا میڈیکل کروایا جائے دنیا کے کسی بھی تھرڈ کلاس میڈیکل بورڈ سے تب بھی اس کو پاگل قرار دینا مشکل نہ ہوگا
https://twitter.com/x/status/1800823329433227498
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ighai11h1.jpg