
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں ، صحافی عمران ریاض خان سمیت 52 افراد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں، صحافی عمران ریاض خان اور 52 نامعلوم افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر آئی جی پنجاب، پولیس فورس اور دیگر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1696510529320403227
سی آئی اے آفیسر کی مدعیت میں درج کیے گئے اس مقدمے میں حماد اظہر، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعظم سواتی، فواد چوہدری اور علی زیدی کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کئی ماہ سے لاپتہ سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان کو بھی ملزم نامزد کردیا گیا ہے حالانکہ عمران ریاض خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ 11 مئی کے بعد سے بالکل خاموش ہے مگر اس کے باوجود انہیں بھی اس مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1696513391215644724
مقدمے میں ان شخصیات کے علاوہ 52 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہےجن کے ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر اداروں، پولیس فورس اور آئی جی کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4imranriaiigfir.jpg