آئی سی سی کے ڈبل سٹینڈرڈ پر عثمان خواجہ نے ویڈیو شیئر کر دی

14kkhwajjasdfjl%27.png

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سیاسی و مذہبی اظہار رائے پر پابندی کے معاملے پر آئی سی سی کے دہرے معیار کو بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مسیحی برادری۔کو 25 دسمبر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آئی سی سی کے دہرے معیار کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹرزکی جانب سے بلے پر مذہبی نشانات کے استعمال کے مناظر شامل کیے گئے ہیں، جن میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے بیٹ پر بائبل کا پیغام، ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کے بیٹ پر مسیحی مذہبی نشان کے مناظر شامل تھے۔


اسی طرح اس ویڈیو میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کے بلے پر ہندو مذہبی نشان کے اسٹیکر کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، یہ وہ تمام مناظر تھے جن پر آئی سی سی نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک پریکٹس میچ میں فلسطین کیلئے اظہار یکجہتی کے پیغام سے مزین جوتے پہنے تھے اور اعلان تھا کہ وہ بین الاقوامی میچ بھی یہ جوتے اور بلے پر امن کا پیغام اور فاختہ کا اسٹیکر لگانے کیلئے آئی سی سی سے اجازت طلب کی تھی مگر آئی سی سی اجازت نہیں دی اور انہیں وہ جوتے استعمال نا کرنے کی بھی ہدایت کردی تھی۔