سوشل میڈیا پر متعدد اسکینڈلز کے ذریعے نام بنانے والی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی اردو منفرد ہے وہ پڑھے لکھے ہیں اور سیکھ رہے ہیں، ان کا مذاق اڑانے والوں کو شرم آنی چاہیے، وہی اگلے وزیراعظم بھی ہوں گے۔
حریم شاہ نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بلاول بھٹو کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کوئی بھی کرسکتا ہے، اسی طرح بلاول سے بھی بولنے میں تھوڑی گڑ بڑ ہوگئی، اگر ہم نے سورۃ الحجرات پڑھی ہوتی یا ہمیں کچھ شرم ہوتی تو ہمیں معلوم ہوتا کہ کسی کا مذاق اُڑانا کتنی غلط بات ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم میں کوئی بھی انسان اچھی اُردو نہیں بول سکتا اور غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سیاستدان یا مشہور شخصیت سے ہوئی ہے، اس پر مذاق اُڑانا درست نہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ بلاول کی تعلیمی ڈگری بین الاقوامی ہے جس کی وجہ سے سب اُن کی اُردو کا مذاق اُڑاتے ہیں لیکن انسان وقت کے ساتھ ہی سیکھتا ہے۔
حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی نظر میں بلاول بھٹو کی اُردو سب سے منفرد ہے۔ ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ بلاول جیسا نوجوان اور خوبصورت انسان سیاست میں آگے آرہا ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں وہی پاکستان کے وزیراعظم بھی ہوں گے۔
حریم شاہ نے بلاول کے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول کا مذاق اُڑایا ہے اُنہیں کچھ شرم کرنی چاہیے کہ اتنے بڑے عہدے پر بیٹھ کر وہ معصوم بلاول کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ جو ابھی سیکھ رہے ہیں انہوں نے بلاول سے آئی لو یو کہہ کر اپنی چاہت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کو سپورٹ کرتی ہیں اور وہی اگلے وزیراعظم بھی ہوں گے۔